QR codeQR code

ایک اور شیعہ عزادار حسنین روحانی پاراچنار سے لاپتہ.

11 Dec 2020 گھنٹہ 23:59

پاراچنار سے تعلق رکھنے والا ایک اور شیعہ عزادار حسنین روحانی پشاور جاتے ہوئے جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ۔


پاراچنار: حسنین روحانی کو متنی کے مقام پر گاڑی سے اتار کر اغواء کیا گیا۔ اغواءکاروں میں بعض سادہ لباس اور چند پولیس کے وردی میں ملبوس تھے۔

تفصیلات کے مطابق پارچنار سےتعلق رکھنےشیعہ جوانوں کے خلاف ریاستی اداروں کی متعصبانہ کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں ۔ گزشتہ روز پاراچنارکے رہائشی ایک اور شیعہ عزادار حسنین روحانی کو متنی کے علاقے میں سے ریاستی اداروں نے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

حسنین روحانی کواس وقت اغواکیا گیا جب وہ پاراچنار سے پشاور آرہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق حسنین روحانی کو اغواء کرنے والوں میں سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکار شامل تھے ۔ حسنین روحانی کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حسنین روحانی کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس سے رابطہ کرنے پر متعلقہ افسران نےچپ سادھ لی اور اظہار لاعلمی کردیا ۔ حسنین روحانی کرم کے معروف عالم دین ہردلعزیر رہنما علامہ احمد علی روحانی کے بیٹے ہیں ۔

حسنین روحانی انتہائی شریف و دیندار جوان ہیں ، انہیں اس طرح اغواء کرنا پاراچنار کی ملت جعفریہ کو مشتعل کررہا ہے۔ اس سے قبل بھی ایک درجن کے قریب شیعہ نوجوانوں کو پاراچنار اور اس کے گردونواح سے جبری طورپر لاپتہ کیا گیا ہے۔

شیعہ نوجوانوں کی مسلسل جبری گمشدگیاں ملت جعفریہ کے باعث تشویش ہیں ۔ ان تمام شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ شدید اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں ۔تمام شیعہ جبری گمشدگان کے اہل خانہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے پیاروں کو فوری بازیاب کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 485479

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/485479/ایک-اور-شیعہ-عزادار-حسنین-روحانی-پاراچنار-سے-لاپتہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com