نینسی پلوسی کا امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیر کو سینیٹ بھیجنے کا فیصلہ ۔
شیئرینگ :
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیر کو سینیٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اکسانے کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کی ابتدا ہوگی۔
سینیٹ میں اکثریتی لیڈر چک شومر نے جمعہ کو شیڈول کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرائل ہوگا، یہ ایک مکمل اور منصفانہ ٹرائل ہوگا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا۔ وہ منصب صدارت سے ہٹنے کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے والے بھی پہلے صدر ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...