یمن کے صوبہ مآرب میں مستعفی و مفرور یمنی صدر منصور ہادی ، جارح سعودی اتحاد اور حزب الاصلاح کے ایجنٹوں اور کرائے کے فوجیوں کے درمیان ہی شدید جھرپیں شروع ہوگئی ہیں اور اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہیں۔
المیادین ٹی وی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ منصورہادی ، سعودی اتحاد اور حزب اصلاح کے جنگجؤوں کے درمیان مآرب میں جاری شدید جھڑپوں کے دوران متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔
صوبہ مآرب کے انفارمشین سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ حزب الاصلاح کے عناصر بجلی گھر کو ایندھن فراہم نہیں کر رہے ہیں اور اس کام کو انجام دینے کی توانائی ہی نہیں رکھتے جبکہ لوگوں کو ماہ مبارک رمضان میں شدید گرمی کا سامنا ہے اور روزے داروں کو سخت مشکلات و پریشانیوں کا سامنا ہے ۔
حزب الاصلاح کے زرخرید جنگجؤوں نے شہر کے اندر جانے والی مشرقی مآرب میں واقع صافر آئل پمپنگ اسٹیشن کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے اور وہ ایندھن کے حامل ٹینکروں کو بھی شہر میں داخل نہیں ہونے دے رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب الاصلاح کے عناصر صافرآئل پمپنگ اسٹیشن سے ہر روز تقریبا چالیس ہزار بیرل تیل چوری کر رہے ہیں اور اسے بلیک مارکیٹ میں بیچ رہے ہیں لیکن اس صوبے کے عوام کو ان کے تیل کے ذخائر سے استفادہ نہیں کرنے دے رہے ہیں ۔
صوبہ مآرب میں بجلی نہ ہونے اور ہر طرح کی خدمات کے فقدان سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
مآرب کے صرواح علاقے میں واقع سعودی اتحاد کے " کوفل " فوجی اڈے پر یمنی فوج اور رضاکار فورس کا کنٹرول ہو گیا ہے جس کے بعد مآرب سیکٹر پر جنگ تیز ہوگئی ہے ۔
یمن کی فوج نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے اندر مسلسل آل سعود کی فوجی چھاؤنیوں اور حساس مراکز پر اپنے ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملے کئے ہیں جبکہ ریاض اور جدہ میں بھی سعودی عرب کی حساس تنصیبات کو بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
یمن کی فوج نے جمعرات کو بھی آرامکو آئل تنصیبات اور جیزان میں چند دیگراہداف کو نشانہ بنایا تھا اور جوابی کارروائیاں انجام دی تھیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے جمعرات کو اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب کے جیزان علاقے میں چند اہداف اور آرامکو کو سعیر اور بدر قسم کے سات میزائلوں اور چار ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یحیی سریع نے مزید کہا کہ یمن کی فضائیہ کی کارروائی نہایت کامیاب تھی اور اس کے نتیجے میں آرامکو میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی-