QR codeQR code

فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان مسلسل جھڑپں

27 Apr 2021 گھنٹہ 16:14

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ماہ مبارک رمضان کے آغاز سے ہی فلسطینیوں کے لیے مسجد الاقصی کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی اور انھیں اس کے اطراف میں ہر طرح کے اجتماعات کرنے سے روک دیا۔


مسجد الاقصی کے اطراف میں فلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان مسلسل جھڑپوں کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کل رات  قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے ماہ مبارک رمضان میں مسجد الاقصی کے باب العامود پر عبادت کی غرض سے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ماہ مبارک رمضان کے آغاز سے ہی فلسطینیوں کے لیے مسجد الاقصی کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی اور انھیں اس کے اطراف میں ہر طرح کے اجتماعات کرنے سے روک دیا جس کے بعد سے بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں اور روزہ دار فلسطینی، صیہونی فوجیوں کے ظالمانہ اقدامات اور مسجد الاقصی میں تخریبی کارروائیوں کےخلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔

گزشتہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب، مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں میں 105 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 501648

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/501648/فلسطینی-نوجوانوں-اور-صیہونی-فوجیوں-کے-درمیان-مسلسل-جھڑپں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com