QR codeQR code

امریکہ کو پابندیوں کو ختم کرنے میں پہل کرنی چاہئیے

29 Apr 2021 گھنٹہ 7:03

ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس چوتھے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے اور یہ ہفتہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔


اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں میں چین کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکہ نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی اس لئے اب امریکہ کو ہی پہل کرنی چاہئیے اور ایران کے خلاف عائد تمام غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرنا چاہئیے۔

شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں میں چین کے مستقل مندوب وانگ چون نے منگل کی شام  ویانا میں ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کا اجلاس  چوتھے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے اور یہ ہفتہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔

چین کے مستقل مندوب کے مطابق ہر چند کہ جوہری مذاکرات میں  اہم پیشرفت ہوئی ہے تاہم اب بھی کچھ اس قسم کے اختلافات ہیں جو برطرف نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ کل ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس سے قبل ایران روس اور چین کے وفود کے سربراہوں کی شرکت سے ایران کے نمائندہ دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس کے شرکا نے ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی اور ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔ 

بعد ازاں ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا پہلا دور منعقد ہوا جس میں فریقوں نے مذاکرات کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا چار جمع ایک گروپ کے اجلاس کے شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکراتی عمل کو تیز کیا جائے اور پابندیوں کے خاتمے نیز ایٹمی امور سے متعلق ماہرین کی کمیٹیاں جلد سے جلد کسی نتیجے پر پہنچ کر رپورٹ کمیشن کے سپرد کریں -

واضح رہے کہ ایران پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ اگر مذاکرات کو طول دینے کی کوشش کی گئی تو وہ اس سے الگ ہوجائے گا اس جلاس کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی طرح کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی-


خبر کا کوڈ: 501850

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/501850/امریکہ-کو-پابندیوں-ختم-کرنے-میں-پہل-کرنی-چاہئیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com