کورونا کی موجودہ صورتحال میں صرف ان بچوں کو امتحان دینے کی گنجائش دی گئی
وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ بغیر امتحان کے بچوں کو پاس نہیں کیا جائیگا ۔
ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں صرف ان بچوں کو امتحان دینے کی گنجائش دی گئی جن کی مجبوری ہے،50 سے زیادہ بچے امتحانی ہال میں نہیں بیٹھیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ امتحانی کے بغیر پاس کرنا ممکن نہیں، صوبائی وزرائے تعلیم کی بھی یہی رائے ہے کہ بغیر امتحان کے پاس نہیں کیا جائے گا۔