QR codeQR code

عراق میں امریکی کاروان پر حملہ

2 May 2021 گھنٹہ 19:25

عراق میں موجود دہشتگرد امریکی فوجیوں کے لئے ہلکے اور بھاری ہتھیار کے حامل ٹرک کویت سے عراق میں داخل ہوتے رہے ہیں ۔


عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کے راستے میں دھماکا ہوا ہے -

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کوصوبہ المثنی میں سماوہ بغداد روڈ پردہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کی راہ میں ہونے والے دھماکے میں کافی نقصان پہنچا ہے۔

حالیہ دنوں کے دوران عراق میں موجود دہشتگرد امریکی فوجیوں کے لئے ہلکے اور بھاری ہتھیار کے حامل ٹرک کویت سے عراق میں داخل ہوتے رہے ہیں ۔

امریکہ کے ان خودسرانہ اقدامات کوعراق کے سیاسی حلقوں کی جانب سے سخت ہدف تنقید بنایا جاتا رہا ہے ۔

عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی اور سیکورٹی کمیشن کے رکن بدرالزیادی نے گذشتہ ہفتے حکومت سے دوسری سرحدوں کی مانند جریشان بارڈر کی نگرانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارڈر کا یوں باقی رہنا عراق کے اقتداراعلی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے ۔
ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم عراقی استقامتی گروہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے پارلیمانی بل پر عمل درآمد پرزور دیتے ہیں ۔

عراقی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک دہشتگرد امریکی فوجی ملک سے باہر نہیں نکل جائیں گے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 502240

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/502240/عراق-میں-امریکی-کاروان-پر-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com