QR codeQR code

امام خمینی نے اس مسئلے فلسطین میں جان پیدا کی

6 May 2021 گھنٹہ 22:34

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ انقلاب ایران سے قبل مسئلہ فلسطین کے ساتھ مسلمان حکمران غیر سنجیدگی ظاہر کرتے رہے ہیں۔


مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام "قبلہ اول کی آزادی قریب ہے" کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ انقلاب ایران سے قبل مسئلہ فلسطین کے ساتھ مسلمان حکمران غیر سنجیدگی ظاہر کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے اس مسئلے میں جان پیدا کی۔اسرائیل غاصب اپنے ابتدائی مراحل میں بالکل چھوٹا سا تھا۔یہود و نصاری اسے گریٹر اسرائیل میں بدلنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگانے میں مصروف ہیں۔

مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کی استقامت اور عوامی مزاحمت نے اسرائیل کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ڈیل آف سنچری کو ناکامی کی خجالت اٹھانا پڑی۔اسرائیل کی تباہی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔جو کاروباری شخصیات روشن مستقبل کی خاطر اسرائیل میں ڈیرہ لگائے ہوئے تھے وہ اپنے اپنی ریاستوں میں واپس پلٹ رہے ہیں۔اسرائیل نے کچھ دن پہلےبیان دیا ہے کہ ہمیں یمن کے بلیسٹک میزائلوں سے خطرہ ہے یہ صیہونیوں کے خوف کو آشکار کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 502813

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/502813/امام-خمینی-نے-اس-مسئلے-فلسطین-میں-جان-پیدا-کی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com