QR codeQR code

صیہونی حکومت نے گھٹنے ٹییکے دیئے، فلسطین میں جشن کا ماحول

21 May 2021 گھنٹہ 16:19

صیہونی کابینہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے ، گیارہ دنوں کی جارحیت کے بعد جنگ بندی کی خبروں کی تصدیق کی ہے لیکن اس بات پر زور دیا تھا کہ جنگ بندی پر عمل در آمد کے وقت کا تعین نہیں کیا گيا ہے ۔


غزہ پر گیارہ دنوں کی وحشیانہ جارجیت کے بعد صیہونی حکومت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد فلسطین کے مخۃلف علاقوں میں جشن کا ماحول ہے ۔

اسرائيل کے ٹی وی چینل -12 نے بتایا ہے کہ جنگ بندی پر دو بجے سے عمل در آمد شروع ہو گيا ۔

صیہونی کابینہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے ، گیارہ دنوں کی جارحیت کے بعد جنگ بندی کی خبروں کی تصدیق کی ہے لیکن اس بات پر زور دیا تھا کہ جنگ بندی پر عمل در آمد کے وقت کا تعین نہیں کیا گيا ہے ۔

حماس نے بھی بتایا ہے کہ مصر نے جمعہ کی صبح دو بجے سے جنگ بندی پر عمل در آمد کی اطلاع دی ہے ۔

حماس نے کہا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت ، جنگ بندی پر عمل کرے گی ، ہم بھی پر اس کی پابندی کريں گے ۔ اسلامی جہاد تحریک کی فوجی شاخ القدس بریگيڈ کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ جنگ بندی کی ہم پابندی کريں گے لیکن دشمن کے ہر حملے کا ٹھوس جواب دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مجاہدوں کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور آخری بات ہمیشہ استقامت کی ہوگي اور اگر دشمن نے پھر حملے شروع کئے تو ہم بھی پھر سے حملے شروع کر دیں گے ۔

ادھر غرب اردن میں رات سے ہی فلسطینیوں نے فتح کے جشن کا آغاز کر دیا ۔ 

فلسطینی ذرائع کے مطابق ، غرب اردن کے مختلف شہروں میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطین کی جیت کی خوشی منائي ۔ 

خبروں کے مطابق مصر ، جنگ بندی پر نظر رکھنے کے لئے دو وفود بھیجے گا ۔ 

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کی گیارہ دنوں کی جارحیت میں  232 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں 65 بچے بھی شامل ہیں ۔ 

28 فلسطینی غرب اردن میں شہید ہوئے ۔
 


خبر کا کوڈ: 504829

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/504829/صیہونی-حکومت-نے-گھٹنے-ٹییکے-دیئے-فلسطین-میں-جشن-کا-ماحول

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com