QR codeQR code

شہید جنرل قاسم سلیمانی کا دورہ فلسطین،مجاہدین سے ملاقات

25 May 2021 گھنٹہ 16:11

شہید سلیمانی کا ایسی حالت میں غزہ کا سفر یہ پیغام دیتا ہے کہ فلسطین، ایرانی قوم اور اس کے رہنماؤں کے ضمیر میں بسا ہوا ہے اور وہ صیہونی دشمن پر فلسطین کی فتح تک فلسطینی مزاحمت اور قوم کی  حمایت کرتے رہیں گے۔


شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری کا کہنا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے کسی طرح غزہ جا کر فلسطینی مجاہدین سے ملاقات کی۔

بشار ا لجعفری نے تسنیم نیوز سے گفتگو میں فلسطینی امنگوں اور قوم کی حفاظت میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی، غزہ کی سخت ناکہ بندی کے باوجود وہاں گئے اور انہوں نے فلسطینی مجاہدین سے ملاقات کی۔  

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی کا ایسی حالت میں غزہ کا سفر یہ پیغام دیتا ہے کہ فلسطین، ایرانی قوم اور اس کے رہنماؤں کے ضمیر میں بسا ہوا ہے اور وہ صیہونی دشمن پر فلسطین کی فتح تک فلسطینی مزاحمت اور قوم کی  حمایت کرتے رہیں گے۔

اسی طرح بشار الجعفری نے فلسطین کے بارے میں شام کے موقف کے بارے میں کہا کہ شام، مسئلہ فلسطین کو اپنا اصل مسئلہ سمجھتا ہے، اس نے فلسطین کو چھوڑا نہیں ہے، بلکہ فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کی ہر طرح کی حمایت کے لئے تیار ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 505383

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/505383/شہید-جنرل-قاسم-سلیمانی-کا-دورہ-فلسطین-مجاہدین-سے-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com