QR codeQR code

اسرائیل کا فلسطینیوں کو شیخ جرح سے جبری بےدخل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں

3 Jun 2021 گھنٹہ 16:34

اقوام متحدہ کے نمائندوں کی جانب سےفلسطینی پناہ گزینوں کو ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے ٹیم کے ارکان نےکہا کہ ان کے گھروں کو واپسی کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سےاقدامات اُٹھائے جائیں گے اور اس حوالے سے عالمی قوتوں سے بھی نتیجہ خیز  بات کی جائے گی۔

شیخ جرح کے دورے پر پہنچنے والی اقوام متحدہ کی ٹیم نے کہا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینیوں کو جبری بےدخل کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،جسے روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے نمائندوں کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے الشیخ جرح میں صہیونی فوج کے طاقت کے زور پر بے دخل کیے گئے فلسطینیوں کے لیے قائم عارضی کیمپوںکا دورہ کیا گیا، جہاں فلسطینیوں نے انہیں اسرائیلی مظالم سے آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ کے نمائندوں کی جانب سےفلسطینی پناہ گزینوں کو ہر ممکن تعاون اور مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے ٹیم کے ارکان نےکہا کہ ان کے گھروں کو واپسی کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سےاقدامات اُٹھائے جائیں گے اور اس حوالے سے عالمی قوتوں سے بھی نتیجہ خیز  بات کی جائے گی۔

خیال رہے کہ قابض صہیونی فوج نے ماہ رمضان میں شیخ جرح سے فلسطینوں کو طاقت کے زور پر بےدخل کردیا تھا جس کے باعث شروع ہونے والی جھڑپوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کی صورت اختیار کرلی تھی جس میں 250 سے فلسطینی شہید ار درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں۔

خبر کا کوڈ: 506549

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/506549/اسرائیل-کا-فلسطینیوں-کو-شیخ-جرح-سے-جبری-بےدخل-کرنا-عالمی-قوانین-کی-خلاف-ورزی-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com