QR codeQR code

بھارت:اسرائیلی سفارتخانے پر دھماکے کے الزام میں 4 کشمیری طالبعلموں گرفتار

25 Jun 2021 گھنٹہ 16:30

نئی دہلی سے آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کی خصوصی کمیٹی نے 29 جنوری کو اسرائیل کے سفارتخانے کے قریب ہونے والے معمولی دھماکے کے الزام میں جس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تھا کرگل سے تعلق رکھنے والے 4 طالبعلموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

نئی دہلی میں اسرائیل کے سفارتخانے کے قریب ہونے والے دھماکے کے الزام میں 4 کشمیری طالبعلموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نئی دہلی سے آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کی خصوصی کمیٹی نے 29 جنوری کو اسرائیل کے سفارتخانے کے قریب ہونے والے معمولی دھماکے کے الزام میں جس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا تھا کرگل سے تعلق رکھنے والے 4 طالبعلموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں نذیر حسین، ذوالفقار علی وزیر، ایاز حسین اور مزمل حسین شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ کرگل ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کا ایک علاقہ ہے جس کی آبادی ایک لاکھ 40 ہزار افراد پر مشتمل ہے اور یہاں کے عوام اسلامی انقلاب کے شیدائی ہیں۔

کرگل کے عوام نے ہمیشہ ہی مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کی اور قبلہ اول قدس شریف کی آزادی پر تاکید کی ہے۔

خبر کا کوڈ: 509158

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/509158/بھارت-اسرائیلی-سفارتخانے-پر-دھماکے-کے-الزام-میں-4-کشمیری-طالبعلموں-گرفتار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com