QR codeQR code

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حکومت کو عوامی ہونا چاہئیے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں

3 Aug 2021 گھنٹہ 17:16

آپ نے فرمایا کہ عام طور سے دنیا کے بیشتر ملکوں میں اقتدار کی منتقلی میں کشمکش کا ماحول بنا ہوتا ہے مگر ایران میں الحمد اللہ امن و سکون کارفرما ہوتا ہے اور پرسکون طریقے سے اقتدار کی منتقلی کا عمل انجام پاتا ہے۔


رہبر انقلاب اسلامی نے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کے صدارتی حکم کی توثیق کے موقع پر فرمایا کہ یہ تقریب بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کی کاوش تھی اور یہ ایران کے سیاسی نظام کے استحکام اور صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کا مظہر ہے۔ آپ نے فرمایا بفضل خدا انتخابات پرامن ماحول میں صاف و شفاف طری‍قے سے منعقد ہوئے۔

قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ملک میں پر امن طور پر حکومت کی تبدیلی ملکی سطح پر پائے جانے والے امن و سکون کی علامت ہے۔ 

آپ نے فرمایا کہ عام طور سے دنیا کے بیشتر ملکوں میں اقتدار کی منتقلی میں کشمکش کا ماحول بنا ہوتا ہے مگر ایران میں الحمد اللہ امن و سکون کارفرما ہوتا ہے اور پرسکون طریقے سے اقتدار کی منتقلی کا عمل انجام پاتا ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ نے فرمایا کہ اس بار بھی یہی صورت حال ہے کہ امن و سکون کار فرما ہے اور حکام و عوام میں کوئی کشمکش نہیں ہے اور سارے امور اطمینان کے ساتھ انجام پا رہے ہیں۔ 

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ الحمدللہ انتخابات پرامن اور سالم منعقد ہوئے۔

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے صدارتی انتخابات کے خلاف بڑے پیمانے پر کی گئی سازشوں کا ذکر کیا اور فرمایا کہ انتخابات کے بائیکاٹ کی تحریک چلائی گئی لیکن ایران کے غیور عوام نے انتخابات میں اپنی بھرپور شرکت سے اس قسم کی سازشوں کو ناکام بنایا اور انتخابات کا ٹرن آوٹ بھی اچھا رہا۔

آپ نے فرمایا کہ انتقال اقتدار کے بعد نئی حکومت بنے گی اور نئے عزم و ارادے اور نئے چہروں اور جذبے کے ساتھ نئے لوگ عوام کی خدمت کیلئے آئیں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حکومت کو عوامی ہونا چاہئیے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں ۔ آپ نے دشمن کی تشہیراتی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمن نے سافٹ وار اور میڈیا جنگ شروع کی ہے، انہوں نے اس راہ میں بڑی سرمایہ کاری بھی کی ہے اور ان کے تھنک ٹینکس نے بھی ایران کو نشانہ بنایا ہے، اس لئے ان کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہماری تشہیراتی مہم بھی ہوشیاری کے ساتھ انجام پانی چاہیئے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  نے ایرانی عوام کی انتخابات میں بھرپور شرکت پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی 13 ویں حکومت اور نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کی کامیابی اور نصرت کیلئے دعا کی۔

حسینیہ امام خمینی (رح) میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں صدر حسن روحانی، کابینہ کے اراکین، عہدیدار، علمائے کرام اور اعلیٰ سول و فوجی عہدے دار موجود تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 513911

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513911/رہبر-انقلاب-اسلامی-نے-فرمایا-کہ-حکومت-کو-عوامی-ہونا-چاہئیے-تاکہ-عوام-کے-مسائل-حل-ہوں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com