QR codeQR code

غاصب صیہونی حکومت کی فلسطین کے مغربی علاقے غزہ پر فضائی بمباری

22 Aug 2021 گھنٹہ 18:25

صیہونی حکومت نے جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں، توپخانوں اور ڈرونز کی مدد سے حالیہ ہفتوں کے دوران غزہ کو بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جس کے جواب میں فلسطینی جوانوں کی محدود پیمانے پر جوابی کاروائیاں بھی انجام پاتی رہی ہیں۔


غاصب صیہونی حکومت نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک بار پھر فلسطین کے مغربی علاقے غزہ پر فضائی بمباری کی ہے۔

ارنا نیوز نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر دسیوں بار بمباری کی ہے۔

ابھی تک ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس سے قبل فلسطین کی استقامتی تنظیموں نے خبردار کیا تھا کہ غزہ پر صیہونی جارحیت کی صورت میں وہ جوابی کاروائی کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

صیہونی حکومت نے جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں، توپخانوں اور ڈرونز کی مدد سے حالیہ ہفتوں کے دوران غزہ کو بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جس کے جواب میں فلسطینی جوانوں کی محدود پیمانے پر جوابی کاروائیاں بھی انجام پاتی رہی ہیں۔

خیال رہے کہ صیہونی حکومت کے غزہ پر حملوں کا یہ سلسلہ دوہزار سترہ میں شروع ہوا جو مختلف بہانوں سے وقتا فوقتاً انجام پاتا رہا ہے۔

صیہونی حکومت کے غزہ پر حملوں کے باعث اب تک کئی ہزار فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کو دوہزار چھے سے صیہونیوں کے فضائی، زمینی اور سمندری محاصرے کا سامنا ہے جس کے باعث وہاں کے باشندوں کو سخت اور ناگفتہ بہ مشکلات کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 516128

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/516128/غاصب-صیہونی-حکومت-کی-فلسطین-کے-مغربی-علاقے-غزہ-پر-فضائی-بمباری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com