QR codeQR code

سید علی گیلانی کے انتقال پر پاکستان بھر میں سرکاری سطح پر آج یومِ سوگ

2 Sep 2021 گھنٹہ 15:03

اس موقع پر ملک بھر کی اہم عمارتوں پر نصب قومی پرچم سرنگوں ہے۔ مرحوم سید علی گیلانی کی وفات پر آزاد کشمیر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی گزشتہ روز انتقال کر گئے۔


بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سینئر کشمیری حریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی کے انتقال پر پاکستان بھر میں سرکاری سطح پر آج یومِ سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ آزاد کشمیر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

 بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سینئر کشمیری حریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی کے انتقال پر پاکستان بھر میں سرکاری سطح پر آج یومِ سوگ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کی اہم عمارتوں پر نصب قومی پرچم سرنگوں ہے۔ مرحوم سید علی گیلانی کی وفات پر آزاد کشمیر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ انتقال کے وقت سید علی گیلانی کی عمر 92 سال تھی اور 12 برس سے انہیں بھارتی فوج نے گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔ سید علی گیلانی کشمیر پر بھارتی قبضے کے بڑے مخالف اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے علم بردار تھے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے علاوہ پاکستانی صدرِ عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق، وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت حریت رہنماؤں اور پاکستان کے دیگر رہنماؤں نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 517419

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/517419/سید-علی-گیلانی-کے-انتقال-پر-پاکستان-بھر-میں-سرکاری-سطح-ا-ج-یوم-سوگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com