QR codeQR code

صیہونی فوج کے جاسوس جہازوں نے ایک بار  پھر لبنان کی ہوائی سرحد کی خلاف ورزی

14 Sep 2021 گھنٹہ 18:18

جلبوع جیل سے سرنگ کھود کر آزاد ہوئے فلسطینی قیدیوں میں سے دو کو ڈھونڈنے میں صیہونی حکومت کی ناکامی اور ان قیدیوں کے لبنان کی سرحد میں داخل ہونے کے احتمال کے درمیان، صیہونی فوج کے جاسوس طیاروں نے لبنان کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی۔

صیہونی فوج کے جاسوس جہازوں نے ایک بار  پھر لبنان کی ہوائی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے آسمان میں پرواز کی۔

جلبوع جیل سے سرنگ کھود کر آزاد ہوئے فلسطینی قیدیوں میں سے دو کو ڈھونڈنے میں صیہونی حکومت کی ناکامی اور ان قیدیوں کے لبنان کی سرحد میں داخل ہونے کے احتمال کے درمیان، صیہونی فوج کے جاسوس طیاروں نے لبنان کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی۔

لبنانی میڈیا کے مطابق، صیہونی فوج کے آواکس جاسوس جہازوں نے جنوب لبنان کے آسمان کے اوپر اڑان بھری۔

دوسری طرف صیہونی میڈیا کے مطابق، چھے فلسطینی قیدیوں میں دو کو ڈھونڈنے میں ایک ہفتے کی ناکامی کے بعد تل ابیب کو اس بات کی فکر لاحق ہو گئی ہے کہ کہیں دونوں فلسطینی قیدی جنوبی لبنان نہ پہونچ گئے ہوں۔

خبر کا کوڈ: 518854

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/518854/صیہونی-فوج-کے-جاسوس-جہازوں-نے-ایک-بار-پھر-لبنان-کی-ہوائی-سرحد-خلاف-ورزی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com