QR codeQR code

مودی حکومت کو سب سے زیادہ قوم مخالف حکومت قرار

17 Sep 2021 گھنٹہ 16:19

انہوں نے کووڈ-19 سے لے کر نوٹ بندی یک سبھی مسائل پر مودی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: یہ افسوسناک سچائی ہے کہ ہندوستان میں اس سے پہلے اتنی زیادہ قوم مخالف حکومت کبھی نہیں تھی۔ 

ہندوستانی فلمی دنیا کے گلوکار و موسیقار وشال ددلانی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں مودی حکومت کو سب سے زیادہ قوم مخالف حکومت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کووڈ-19 سے لے کر نوٹ بندی یک سبھی مسائل پر مودی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: یہ افسوسناک سچائی ہے کہ ہندوستان میں اس سے پہلے اتنی زیادہ قوم مخالف حکومت کبھی نہیں تھی۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں آگے کہا کہ کووڈ جیسی آفت اور اس سے نمٹنے سے لے کر نوٹ بندی تک، اقتصاد، نوکریاں، انسانی حقوق سے لے کر قومی سلامتی کے امور سب درہم برہم ہو گئے ہیں۔ یہی افسوسناک سچائی ہے۔

گلوکار وشال ددلانی کی پوسٹ پر اندرنیل رائے نام کے ایک یوزر نے تبصرہ کیا: جو حکومت اپنی نا اہلی پر سوال اٹھانے والوں کو غدار کہتی ہے حقیقت میں وہی سب سے بڑی غدار ہے۔
 
خبر کا کوڈ: 519144

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/519144/مودی-حکومت-کو-سب-سے-زیادہ-قوم-مخالف-قرار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com