آپ نے فرمایا کہ عاشورا سے اربعین تک کے ایام تاریخ اسلام کے اہم ترین اور تقدیر ساز ایام ہیں، اگر عاشورا عظیم ہستیوں کی قربانیوں اور فداکاریوں کا اوج کمال کا دن تھا تو عاشورا کے بعد کے چالیس روز کے ایام بھی حقائق اور حق کے پیغامات کو صحیح طریقے سے بیان کرنے کے لئے عظیم مجاہدت اور فداکاریوں کے ایام تھے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حق کے پیغامات کو واضح اور روشن انداز میں بیان کرنے سے دشمنوں کی تشہیراتی یلغار دم توڑ دیتی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کو سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے چہلم کی مناسبت سے یونیورسٹیوں کے طلبا کے ذریعے منعقد کئے گئے عزاداری کے اجتماع کو ویڈیو لینک سے مختصراً خطاب کیا۔
آپ نے فرمایا کہ عاشورا سے اربعین تک کے ایام تاریخ اسلام کے اہم ترین اور تقدیر ساز ایام ہیں، اگر عاشورا عظیم ہستیوں کی قربانیوں اور فداکاریوں کا اوج کمال کا دن تھا تو عاشورا کے بعد کے چالیس روز کے ایام بھی حقائق اور حق کے پیغامات کو صحیح طریقے سے بیان کرنے کے لئے عظیم مجاہدت اور فداکاریوں کے ایام تھے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حضرت امام سجاد حضرت زینب اور جناب ام کلثوم علیھم السلام کے ذریعے کربلا کے پیغام کو صحیح معنوں میں دنیا والوں تک پہنچانے کے تعلق سے بے مثال کارنامے اور اس راہ میں انجام پانے والی فدکاریوں اور ساتھ ہی خاندان رسات کے غیر معمولی صبر نے کربلا والوں کی فداکاریوں اور قربانیوں کو جاوداں اور لازوال بنادیا-
رہبرانقلاب اسلامی نے ایرانی عوام کے خلاف دشمنوں کی تشہیراتی مہم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ حقائق کو صحیح طریقے سے بیان کرنے سے تشہیراتی یلغار دم توڑ دیتی ہے۔ آپ نے عزادار طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ لوگ ملک اور قوم کی امید ہیں، حقائق کو صحیح طریقے سے بیان کرنے کو اہمیت دیجئے اور اپنے گرد و پیش چراغ حقیقت روشن کرکے حق و حقیقت کو نمایاں کیجئے-
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ سرکارسید الشہدا حضرت امام حسین کا راستہ ایک مبارک اور شیریں راستہ ہے جس کا حتمی نتیجہ کامیابی و ظفرمندی ہے۔