بشری حقوق کی پاسداری کے علمبردار ممالک کو فلسطینیوں کے حق کے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
اخبار تقریب، حوزہ اندیشہ کے نیوز رپورٹر کے مطابق، امیر جماعت اسلامی راجھستان ہندوستان، استاد ناظم الدیں نے ۳۵ ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس کے ۱۵ویں ویبیناری سلسلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: رمضان المبارک میں روز قدس پر اسرائیلیوں کا فلسطین اور مسجد اقصی پر حملہ ظالمانہ تھا جس میں کئی ایک بچے اور خواتین شہید اور زخمی ہوئے۔ اسرائیل کا یہ ظلم نیا نہیں تھا سالوں سے وہ فلسطین پر قابض ہے اور ظلم کر رہا ہے اس کے خلاف منظم کاروائی ہونی چاہئے۔ کچھ ممالک جو اول روز سے اسرائیل کے ساتھ وہ خیا نت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
ناظم الدین صاحب نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل شدید غلط فہمی میں مبتلا ہے وہ یہ نہیں جانتا کہ وہ جن لوگوں سے لڑ رہا وہ موت سے نہیں ڈرتے اسرائیل اور اس کے حامی ان کے ایمان کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے انسانی حقوق کی پاسداری کی علم بردار تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے معاملہ میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے مسلمان ممالک سے بھی تقاضا کیا کہ فلسطین کے معاملہ میں جو حق ان کی گردن پر ہے اس کو جلد ادا کریں۔
انہوں نے اپنی تقریر کے آخر میں فلسطینیوں کے لئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ ان شاء اللہ قبلہ اول جلد آزاد ہوگا۔