QR codeQR code

غاصب صیہونی حکومت کی ایما پر انتہا پسند صیہونیوں ایک بار پھر مسجدالاقصی پر حملہ

29 Oct 2021 گھنٹہ 14:08

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس کے صحن پر دھاوا بول دیا اور اسلام مخالف نعرے لگائے. مسجدالاقصی پر انتہاپسند صیہونیوں کے حملے کے بعد فلسطینی شہریوں اور غاصب صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

انتہا پسند صیہونیوں نے غاصب صیہونی حکومت کی ایما پر ایک بار پھر مسجدالاقصی پر حملہ کر دیا۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرتے ہوئے اس کے صحن پر دھاوا بول دیا اور اسلام مخالف نعرے لگائے. مسجدالاقصی پر انتہاپسند صیہونیوں کے حملے کے بعد فلسطینی شہریوں اور غاصب صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ فلسطین کے استقامتی محاذ حماس کے رہنما محمد حماده نے چند روز قبل کہا تھا کہ اگر مسجد الاقصی پر غاصب و انتہا پسند صیہونیوں نے جارحیت کی تو فلسطینیوں کو احتجاج کی کال دی جائے گی۔

محمد حمادہ نے زور دے کر کہا ہے کہ تحریک حماس پوری طرح مسلح ہے اور آزادی فلسطین کے لئے اپنی تیاریاں جاری رکھے گی۔ انھوں نے ایک بار پھر پورے فلسطین کو آزاد کرانے کے حوالے سے حماس کی جانب سے قومی عزم کی پابندی پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کے تحفظ کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ: 524723

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/524723/غاصب-صیہونی-حکومت-کی-ایما-پر-انتہا-پسند-صیہونیوں-ایک-بار-پھر-مسجدالاقصی-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com