QR codeQR code

یمن پر جارحیت کے خلاف بحرین میں احتجاجی مظاہرے

6 Nov 2021 گھنٹہ 15:04

یمن پرسعودی اتحاد کی جارحیت کے خلاف بحرین کے صوبہ الشمالیه میں کل بروز جمعہ احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے سعودی عرب کی سرکردگی میں جنگ کے خاتمے اور جارحین کے خلاف نعرے لگائے۔ ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں لبنان کے وزیر اطلاعات جارج قرداحی سے بھی اظہار یکجہتی کیا گیا۔


یمن پر جارحیت کے خلاف بحرین میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق یمن پرسعودی اتحاد کی جارحیت کے خلاف بحرین کے صوبہ الشمالیه میں کل بروز جمعہ احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے سعودی عرب کی سرکردگی میں جنگ کے خاتمے اور جارحین کے خلاف نعرے لگائے۔ ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں لبنان کے وزیر اطلاعات جارج قرداحی سے بھی اظہار یکجہتی کیا گیا۔

بحرینی مظاہرین نے اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ آل خلیفہ حکومت کے تعلقات کی برقراری کے اقدام کی بھی مذمت کی۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر فوجی حملے کر رہا ہے اور اس ملک کا بری ، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہوچکے ہیں۔

سعودی اتحاد کی جاری وحشیانہ جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں عالم اسلام کے اس غریب عرب ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے۔اس کے باوجود سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 525722

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/525722/یمن-پر-جارحیت-کے-خلاف-بحرین-میں-احتجاجی-مظاہرے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com