QR codeQR code

امریکا کی جانب سے یمن کا محاصرہ، جنگی جرائم ہے

23 Nov 2021 گھنٹہ 22:42

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ملک کا محاصرہ، جنگی جرائم ہے جس نے 2 کروڑ پانچ لاکھ سے زائد یمنیوں کی جان خطرے میں ڈال دی ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے یمن کا محاصرہ، جنگی جرائم ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ملک کا محاصرہ، جنگی جرائم ہے جس نے 2 کروڑ پانچ لاکھ سے زائد یمنیوں کی جان خطرے میں ڈال دی ہے۔

انہوں نے منگل کی شام یمن میں اقوام متحدہ کے کوارڈینیٹر ویلیم ڈیوڈ گریسلی سے ملاقات میں یہ بات کہی۔

انہوں نے تاکید کی کہ جارح ممالک اور ان میں سرفہرست امریکا، ماضی میں کئی بار اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی سرگرمیوں کو ناکام بنا چکے ہيں اور اس کے بعد وہ اس ملک میں نئے نمائندے بھیجنے کی کوششوں میں مصروف ہيں۔

یمن کے اس سینئر عہدیدار نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی- اماراتی جارح اتحاد خاص طور پر امریکا پر دباؤ ڈالے تاکہ یمن کا محاصرہ ختم ہو اور الحدیدہ بندرگاہ پر ایندھن آ سکے۔

خبر کا کوڈ: 527986

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/527986/امریکا-کی-جانب-سے-یمن-کا-محاصرہ-جنگی-جرائم-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com