QR codeQR code

لبنان کی آزادی و خود مختاری کے تحفظ کے لئے اسرائیل کے خلاف جد و جہد جاری رہے گی

27 Nov 2021 گھنٹہ 14:27

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ اس تنظیم کو دہشتگرد قرار دینے کے نتائج علاقے اور حتیٰ پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے سے اسکے اقدامات اور مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے سید حسن نصر اللہ نے دوٹوک لفظوں میں اعلان کیا ہے کہ جب تک لبنان کو اسرائیل کی جانب سے خطرات لاحق رہیں گے، ملکی آزادی و خود مختاری کے تحفظ کے لئے اسکے خلاف جد و جہد جاری رہے گی۔

سید حسن نصر اللہ نے جمعے کی شب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنہ دوہزار میں غاصب صیہونی ٹولے اسرائیل کی جنگل سے لبنانی زمین کی آزادی کے نتیجے میں اس ملک کو خودمختاری اور ارضی سالمیت کا تحفہ ملا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ اس تنظیم کو دہشتگرد قرار دینے کے نتائج علاقے اور حتیٰ پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حزب اللہ کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے سے اسکے اقدامات اور مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی افریقہ میں اسرائیل کی علی الاعلان موجودگی اس علاقے کے عرب ممالک منجملہ الجزائر کے لئے خطرات کا باعث ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے ملک میں ایندھن کے بحران کے درمیان ایران سے تیل کی فراہمی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہم نے پہلے ہی یہ اعلان کر دیا تھا کہ اگر پیٹرول پمپوں پر تیل کے لئے ذلت خواری کے ساتھ طویل صفوں کا سلسلہ جاری رہا تو ہم تیل کی فراہمی میں ایران کی مدد لیں گے۔

خبر کا کوڈ: 528405

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/528405/لبنان-کی-آزادی-خود-مختاری-کے-تحفظ-لئے-اسرائیل-خلاف-جد-جہد-جاری-رہے-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com