یمنی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ مآرب سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کے فرار کے ساتھ ہی یمن کے دارالحکومت صنعا پر جارح سعودی اتحاد نے ہوائی حملے شروع کر دیئے ہیں ۔
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل یمن کے دارالحکومت صنعا کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ۔
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس شہر کے دیگر علاقوں پروحشیانہ حملے کئے ہیں ۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعا پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی پروازیں بدستور جاری ہیں۔
ابھی تک سعودی اتحاد کے ان حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے مں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے ۔
سعودی عرب ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کررہا ہے اور ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے ۔
یمن میں سعودی عرب کے حملوں اور جنگی جارحیتوں کے سبب اب تک سترہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں یمنی بےگھراور دربدر ہوچکے ہیں ۔
اس غریب عرب ملک پر سعودی عرب کی فوجی جارحیت نے اس ملک کو دواؤں اور غذاؤں کی شدید قلت سے دوچار کردیا ہے ۔
یمن کے عوام کی استقامت و مزاحمت کے باعث جارح سعودی عرب کو اب تک اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں ہوسکا ہے ۔