QR codeQR code

امام رضا علیہ السلام کے حرم میں گذشتہ برس 12 افراد مشرف باسلام ہوئے

19 Jan 2022 گھنٹہ 17:32

حرم امام رضا(ع) میں اسلام قبول کرنے کی تقریبات کے دوران ایک عالم دین موجود رہتا ہے تاکہ اسلام قبول کرنے والے  لوگ  اسلام سے متعلق تمام دینی و عقیدتی مسائل اور سوالوں کے تشفی بخش جوابات حاصل کر سکیں۔


اسلامی انقلاب کے بعد سے نو مسلم افراد  کے امور کی تمام ذمہ داریاں حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین اور ارتباطات اسلامی جیسے ادارے کو سونپ  دی گئی ہیں، علاوہ ازیں  غیرمسلم افراد جو اسلام قبول کرنا چاہتے  ہیں  انہیں دین مبین اسلام اور مذہب حقہ تشیع کے بنیادی اصولوں سے روشناس کرانے کے بعد اگر وہ چاہیں  تو علماء کی موجودگی میں زبان پر شہادتین کو جاری کرتے ہوئے دین مبین اسلام اور مذہب تشیع کو اختیار کرسکتے ہيں  ۔

سن 2020-2019 میں چالیس سے زائد غیرمسلم افراد نے حرم رضوی میں حاضر ہو کراسلام قبول کیا تھا،ان افراد میں زیادہ تر کا تعلق کولمبیا، وینزویلا، اسپین، پیراگوئے، چلّی،نیکاراگوا اور لبنان سے تھا جن میں 65 فیصد خواتین تھیں۔

ان افراد کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر عیسائیت اوراسلام کے تقابلی جائزے سے متعلق بہت ساری کتابوں اورمقالوں کے علاوہ بہت زیادہ معلومات دستیاب ہیں جن کے مطالعہ کے ساتھ اسلامی تعلیمات کا گہرائی سے مطالعہ کرنے سے وہ دین اسلام کی طرف مائل ہوئے ہیں اور اسلام کو اپنی مرضی سے قبول کیا ہے۔ 

 سال2021 عیسوی میں دین اسلام قبول کرنے والوں میں 8خواتین اور4 مرد حضرات تھے جن کا تعلق افریقہ، یورپ، ایشیا اور امریکہ سے تھا،دین اسلام قبول کرنے والے ان افراد کی عمر30 سال سے زیادہ تھی۔ 

قابل ذکر ہے کہ  حرم مطہر رضوی میں حاضر ہو کر غیر مسلم افراد کے مسلمان ہونے کا سلسلہ منحوس کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے متاثر ہوا ہے کیونکہ سفری بندشوں اور ویزا نہ ملنے کی وجہ سے بہت سارے افراد حرم امام رضا(ع) میں نہيں آسکے .
 
تاہم  آستان قدس رضوی کے  غیرملکی زائرین کے ادارہ نے ملک میں موجودہ حالات کے پیش نظر سائبر اسپیس اور میڈیا کے وسائل فراہم کئے تاکہ دین اسلام قبول کرنے کی خواہش رکھنے والے افراد جو شہادتین کو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضر ہو کر جاری کرنا چاہتے  ہیں  آن لائن زیارت  کرسکیں اور  اس بارگاہ میں دین اسلام سے مشرف ہوسکيں ۔

حرم امام رضا(ع) میں اسلام قبول کرنے کی تقریبات کے دوران ایک عالم دین موجود رہتا ہے تاکہ اسلام قبول کرنے والے  لوگ  اسلام سے متعلق تمام دینی و عقیدتی مسائل اور سوالوں کے تشفی بخش جوابات حاصل کر سکیں۔

ان تقریبات میں میں نومسلم افراد کو حرم امام رضا(ع) کی جانب سے اسلام قبول کرنے کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا جاتا ہے جس کے ساتھ ایک جلد قرآن مجید اور حرم کی جانب سے متبرک تحائف بھی دیئے جاتے ہیں۔ 
 


خبر کا کوڈ: 535162

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/535162/امام-رضا-علیہ-السلام-کے-حرم-میں-گذشتہ-برس-12-افراد-مشرف-باسلام-ہوئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com