رہبر انقلاب اسلامی کی عشرہ فجر کی آمد کے موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر میں حاضری
رہبر انقلاب اسلامی نے عشرہ فجر کی آمد کے موقع پر حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر میں انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی انقلاب کی 43 ویں سالگرہ کی آمد کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر پر حاضر ہو کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں آپ آیت اللہ بہشتی، شہید محمد علی رجائی اور شہید جواد باہنر اور دیگر شہدائے انقلاب کی قبور پر تشریف لے گئے اور شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔
ایران کے اسلامی انقلاب کی قابل فخر کامیابی کی تینتالیسویں سالگرہ کی دس روزہ تقریبات "عشرہ فجر" کا آغاز کل بروز منگل یکم فروری سے ہو گا۔
تینتالیس سال قبل یکم فروری کواسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) پندرہ سال کی جلاوطنی کے بعد ایران واپس تشریف لائے تھے اور قوم نے آپ کا فقید المثال استقبال کیا تھا۔ امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کے محض دس روز بعد ایران کا عظیم اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنارہوا تھا اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران میں ہرسال ان ایام میں "عشرہ فجر" کے نام سے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی دس روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔