QR codeQR code

’’ادیان و اقوام میں زیارت‘‘ کے زیرعنوان پر بین الاقوامی کانفرنس

15 Mar 2022 گھنٹہ 19:07

آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے محققین اور رضوی علوم اسلامی  یونیورسٹی کے پروفیسرز نے چھے مقالوں کے ذریعہ اس کانفرنس میں شرکت کی۔


آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اوررضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کے محققین نے اپنے تحقیقی مقالوں کے ذریعہ ’’ادیان و اقوام میں زیارت‘‘ کے زیرعنوان بین الاقوامی کانفرنس میں بھرپور شرکت کی۔

یہ کانفرنس علامہ طباطبائی یونیورسٹی  کی فیکلٹی آف  الہیات و معارف اسلامی  کے شعبہ فلسفہ و کلام اسلامی کے تعاون سے ویبنار کی صورت میں منعقد کی گئی اس کانفرنس کا  ہدف  و مقصد مختلف کلچر اور ادیان و مذاہب کے پیرؤوں  کے مابین مفاہمت اور پر امن مکالمہ  تھا ، اس کانفرنس میں دینی متون(اسلام،عیسائیت،یہودیت اور دیگر ادیان) میں زیارت ،ادیان و کلچر کے نقطہ نگاہ سے  زیارت کے اعمال و آداب،ورچوئل اسپیس کے ذریعہ اور دور سے زیارت،زیارت کے روحانی نفسیاتی اور سماجی فوائد اوراثرات نیز زیارت کے مخالفین  اور ان کے اقدامات کی شناخت جیسے موضوعات شامل تھے۔

آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے محققین اور رضوی علوم اسلامی  یونیورسٹی کے پروفیسرز نے چھے مقالوں کے ذریعہ اس کانفرنس میں شرکت کی۔

’’علمائے اہلسنت کی گفتار،روایات اور تفاسیر میں زیارت کی اہمیت ‘‘ یہ بھی  ایک  مقالے  کا عنوان تھا جسے  رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر حجت الاسلام والمسلمین محمد ابراہیم روشن ضمیر نے تحریر کیا  اور کانفرنس میں ارسال کیا  ۔اس کے علاوہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شعبہ ادیان و مذاہب کے محقق  محمد حسین محمد پور نے ’’سہیم شدن در فضای قدسی؛عیسائیوں،یہودیوں اور مسلمانوں کے یوروشلم  (بیت  المقدس) میں  مشترکہ مقدس مقامات‘‘ کے عنوان سے کانفرنس میں آرٹیکل پیش کیا۔

اسی طرح تین اور مقالے ’’ جستاری در مبانی و اقتضائات سنت زیارت قبور در یهودیت‘‘،’’زیارت در عہد قدیم و جدید‘‘ اور’’بررسی تطبیقی سنخ شناسی زائرین حرم مطہر رضوی و اماکن مقدس یہودیان بر اساس یافتہ ھای دو پژوھش کیفی‘‘  اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شعبہ ادیان و مذاہب اسلامی کے محققین کے توسط سے تحریر کئے گئے اور کانفرنس کے لئے بھیجے گئے۔


خبر کا کوڈ: 542223

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/542223/ادیان-اقوام-میں-زیارت-کے-زیرعنوان-پر-بین-الاقوامی-کانفرنس

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com