آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے نوروز کے ایّام میں امام رضا علیہ السلام کے زائرین کی میزبانی کے لئے جامع منصوبہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 1401شمسی کے نوروز میں زائرین کی میزبانی میں ہمارا اہم ہدف و مقصد عالم آل محمد(ص) حضرت اما م رضا علیہ السلام کی سیرت و طرز زندگی کو زیادہ سے زیادہ متعارف کرانا اور زائرین کے لئے بامعرفت زیارت کو یقینی بنانا ہے
آستان قدس رضوی کے نائب متولی مالک رحمتی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران 1400شمسی سال میں آستان قدس رضوی کے منصوبوں کی مکمل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی ایک اہم تاکیدیہ ہے کہ اس مقدس بارگاہ کی تمام سرگرمیوں میں خواہ وہ مذہبی سرگرمیاں ہوں یا پھر ثقافتی، علمی اور سماجی سرگرمیاں ہوں سب میں آستان قدس رضوی کے محوری و مرکزی منصوبوں کو مدّ نظر رکھا جائے،اسی بنیاد پر متعدد کمیٹیاں تشکیل دے کرماہرین نے اس بارگاہ کے چالیس سالہ تجربات کا جائزہ لیا اور ان سے حاصل ہونے والے نتائج کو رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے حرم کے متولی کو مقرر کرنے والے حکمنامے میں جو ہدایات کی روشنی میں ٓستان قدس رضوی کی بلند مدت پالیسیوں اور منشورکی شکل میں ترتیب دیا گيا ۔
آپریشنل منصوبوں کی بنیاد پر 1401 شمسی سال کا بجٹ طے پایا
آستان قدس کے نائب متولی نے بتایا کہ ان بلندمدت پالیسیوں اور دستاویزات کی بنیاد پر تمام منصوبے اورسرگرمیاں بیان کی گئی ہیں،اس سال کے دوسرے ششماہی میں آستان قدس رضوی کے تین سالہ منصوبوں کا آغاز کیا گیااور اس کے ساتھ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے معیار بھی متعین کئے گئےاور آئندہ سال کے لئے بجٹ بھی انہی بنیادوں پر طے پائے گا تاکہ ہم عملی طور پر دکھا سکیں کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کے احکامات اور خواہشات کو تمام منصوبوں اور
سرگرمیوں میں عملی جامعہ پہنایا جا رہا ہے۔
خدمت کے تین اہم محور
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کا محوری اور مرکزی موضوع’’خدمت انجام دینا‘‘ ہےجسے ہم نے تین اضلاع حصوں بیان کیا ہے’’خادموں کی اچھی تربیت تاکہ امام رضا(ع) کے زائرین کو بہتر خدمات فراہم کر سکیں‘‘،’’مختلف شعبوں میں زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنا‘‘اور’’ملکی و غیرملکی زائرین کی بہتر انداز میں میزبانی کے فرائض انجام دینا‘‘۔
جناب رحمتی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تین اہداف آستان قدس رضوی کے اہم ترین ہیں تاکہ امام رضا(ع) کے زائرین کو بہترین انداز میں خدمات فراہم کی جا سکیں۔
بین الاقوامی سطح پر آئیڈیل خادم متعارف کروانا
آستان قدس کے نائب متولی نے کہا کہ آستان قدس رضوی کی عظیم آرگنائزیشن مختلف شعبوں میں بین الاقوامی سطح پر خدمات فراہم کر سکتی ہے ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ امام رضا علیہ السلام کے بہترین خادموں کی تربیت اورانہیں عالمی سطح پر نمونہ اور آئیڈیل کے طور پر متعارف کروا سکتے ہیں جس سے تمام مقدس مقامات کے خادموں کو بھی بہتر ین خادم بننے کی طرف راہنمائی بھی کرسکیں گے۔
انہوں نے رحمتی نے بتایا کہ خدمت کا دوسرا اہم محور یہ ہے کہ مختلف شعبوں جیسے ثقافتی،سماجی اور زیارتی وغیرہ میں بہترین سے بہترین خدمات فراہم کی جائیں تاکہ زائرین مکمل اور با معرفت زیارت سے فیض مند ہو سکیں اور اس سلسلے میں میں وسیع پیمانے پر منصوبے بنائے گئے ہیں۔
اسلامی۔ایرانی تہذیب و تمدن کو فروغ دینے میں تعاون
انہوں نے خدمت کے تیسرے اہم محور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملکی و غیرملکی زائرین کی بہترین انداز میں میزبانی تیسرا اہم محور ہے جس کے لئے تین سالہ منصوبے بنائے گئے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ملکی و غیرملکی مسلمانوں کے علاوہ دیگر ادیان و مذاہب کے پیروکاروں کی مشہد الرضا(ع) میں آمد میں اضافہ ہو،اس سے اسلامی۔ایرانی تہذیب و تمدن کے فروغ کو مددملے گی۔
نوروز کے ایام میں اسّي لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہے
جناب رحمتی نے نوروز میں آنے والے زائرین کے لئے طے پانے والے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں وسیع پیمانے پر کویڈ19 کی ویکسینیشن انجام پاچکی ہےاورہمارے ملک کے سمجھدارعوام کی جانب سے حفظان صحت کے اصولوں پر پابندی سے اس سال مشہد مقدس اور بارگاہ امام رضا علیہ السلام میں تشریف لانے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور اس سال 1401 شمسی سال کی ابتدا میں 80 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد متوقع ہے۔
قومی زیارت ورکنگ گروپ کو زیارت کی اعلی کونسل میں تبدیل کر دیا گیا
ان اندازوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے رواں سال کے جنوری میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محترم کی سرپرستی میں قومی زیارت ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نوروز کے ایام میں آنے والے زائرین کے استقبال اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرنے کے لئے باقاعدہ منصوبے بنائے گئے۔
جناب رحمتی نے بتایا کہ یہ اجلاس زیارت کو آسان بنانے میں کافی مفید ثابت ہوا اور اسی طرح قومی زیارت ورکنگ گروپ کو زیارت کی اعلیٰ کونسل میں تبدیل کر دیا گیا اس کے علاوہ یہ طے پایا کہ اس طرح کے اجلاس باقاعدہ طور پر رکھے جائیں گے۔
زائرین کی میزبانی کے لئے صحیح پلاننگ کی ضرورت
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے کہا کہ مندرجہ بالا اجلاس کے علاوہ نوروز کے پروگراموں کی پلاننگ کے لئے باقاعدہ 12 اجلاس منعقد کئے گئے جن میں آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی کے علاوہ صوبہ خراسان میں تعینات رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندہ،صوبائی حکام،میونسپلٹی اور گورنریٹ کے تمام عہدیداران کے علاوہ کئی دیگر سرکاری اداروں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی ، جس کا نتیجہ زائرین کی میزبانی کے لئے صحیح پلاننگ اور منصوبے کی صورت میں سامنے آیا۔
1401شمسی سال کے نوروز کےلئے آستان قدس رضوی کے 175 خصوصی پروگرام
آستان قدس کے نائب متولی نے بتایا کہ زائرین کی بہترین انداز میں میزبانی کے ساتھ نوروز کے لئے 175 پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں ،حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ،علمی و ثقافتی آرگنائزیشن،رضوی کرامت فاؤنڈیشن،ادارہ تبلیغات اسلامی اور آستان قدس رضوی کے دوسرے تمام اداروں کی جانب سے بامعرفت اور مکمل زیارت کے حصول اور عالم آل محمد(ص) کی سیرت و طرز زندگی کو فروغ دینے کے لئےمختلف اور متعدد پروگراموں اہتمام کیا گیا ہے۔
جناب رحمتی نے بتایا کہ آستان قدس رضوی کا میڈیا سینٹرقومی ٹیلی ویژن کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے نوروز کے ایّام میں 55 مختلف پروگرام نشر کرے گا، جن میں نہ فقط میزبانی کی ثقافت کو فروغ دیا جائے گا بلکہ حرم امام رضا علیہ السلام کی نورانی و ملکوتی فضا لوگ اپنے گھروں میں بیٹھ کر دیکھ سکیں گے۔
زائرین کے لئے بنیادی ضرورت کی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانا
آستان قدس کے نائب متولی رحمتی نے مشہد مقدس اور پورے صوبہ خراسان کے مشترکہ منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی دیگر تمام سرکاری اداروں کے ساتھ ہونے والی ہم آہنگی میں یہ طے پایا ہے کہ زائرین کی بنیادی ضرورت کی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری تدابیراپنائی گئی ہیں اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ ادارے تمام اشیائے ضرورت کو فراہم کریں گے،اس کے علاوہ ایک اہم مسئلہ زائرین کو رہائش فراہم کرنے کا ہے جس کے لئے ساڑھے تین لاکھ زائرین کی رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے۔