حرم امام علی رضا علیہ السلام میں پندرہ شعبان کی شب کو پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا
روایات میں ہے کہ پندرہ شعبان شب قدر کے بعد افضل ترین شب ہے اس رات تقرب الہیٰ حاصل کرنے اور گناہوں کی بخشش کے لئے دعا و نیائش کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے ،خداوند متعال اس رات اپنے بندوں پر خاص فضل و کرم فرماتا ہے ۔
اس رات شب بیداری کی روایات میں بہت زیادہ فضائل بیان کئے ہیں؛ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام سے روایت ہے کہ جو شخص اس رات بیدار رہے اس کے دل کواس دن موت نہیں آئے گی جس دن لوگوں کے قلوب مردہ ہو جائیں گے۔
اسی مناسبت سے حرم امام علی رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان،ہندوستان اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی طور پر شب پندرہ شعبان کے اعمال کی بجاآوری کا اور دعا و نیایش کا اہتمام کیا گیا تھا،دعا و نیایش کے لئے شب بیداری اور اعمال کا آغاز قرات 10 بجے سے دعای کمیل سے ہوا، مختلف شعراء نے امام زمانہ عج کی شان میں اشعار اور قصیدے پڑھے اور دعائ ندبہ بھی پڑھی گئی جس کے بعد حجت الاسلام والمسلمین سید صادق رضوی اور مولانا وسیم عباس نے خطاب کیا ، آخر میں شب پندرہ شعبان کے اعمال اجتماعی طور پر بجا لائے گئے۔
قابل توجہ ہے کہ ان اردو زبان زائرین کا تعلق پاکستان ، ہندوستان،آسٹریلیا،اور فرانس سے تھا ، ان تمام زائرین کے لئے حرم امام علی رضا علیہ السلام کی جانب سے کیک اور جوس کے ساتھ پذیرائی بھی کی گئی۔