حرم مطہر رضوی کے داخلی دروازے باب الجواد علیہ السلام پر"رضوی کتاب"کے نام سے بک اسٹور کا افتتاح
حرم امام رضا علیہ السلام سے کے آستان قدس رضوی کی ثقافتی و علمی آرگنائزیشن کے سربراہ نے حرم مطہر رضوی کے داخلی دروازے باب الجواد علیہ السلام پر"رضوی کتاب"کے نام سے افتتاح ہونے والے بک اسٹور کی تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس آرگنائزیشن کا ایک مشن اسلامی ثقافت خصوصا رضوی ثقافت اور اسلامی طرز زندگی کا فروغ ہے اور اسی طرح حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام کےزائرین کی دینی و ثقافتی ضروریات کا پورا کرنا ہے۔
جناب عبد الحمید طالبی نے بتایا کہ با معرفت زیارت کے حصول اور روحانیت و معنویت میں اضافہ کے ساتھ زائرین کو علم و معرفت کی ضرورت ہے اسی لئے ضروری ہے کہ حضرت ثامن الحجج علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کے بعد زائرین اس مقدس شہر کی مذہبی اور ثقافتی سوغات بھی اپنے ساتھ وطن لے جائیں ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں اس بک اسٹور اور کتاب کی دوکان کا افتتاح زائرین کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کا پہلا قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے مطابق سالانہ تین کروڑ زائرین حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں اس لئے ہمیں کم سے کم پچاس لاکھ زائرین کے ساتھ مستقل رابطہ میں رہنا چاہئے۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ ہم ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعہ معاشرے کے مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے زائرین کے ساتھ جیسے طلبا،پروفیسرز،ممتاز شخصیات وغیرہ کے ساتھ رابطہ رکھ کر ان کی تمام تر ضروریات کی شناسائی کر کےانہیں حرم مطہر میں پورا کرسکتے ہیں۔
آستان قدس رضوی کی علمی وثقافتی ارگنائزیشن کے سربراہ نے کہا کہ اس طرح کے روابط رکھنے کےلئے ابتدائی ڈھانچہ بنایا جا چکا ہے جس میں ایک کتاب مارکیٹ کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے امام رضا علیہ السلام کا فرمان ہے "خداوند متعال کی رحمت ہو اس شخص پر جو ہمارے امر کو زندہ کرتا ہے اور ہمارے علوم کو سیکھ کر لوگوں کو سکھاتا ہے اگر لوگ ہماری گفتار کی خوبصورتی کو جان لیتے تو یقیناً ہماری پیروی کرتے ۔"
آستان قدس رضوی کی علمی وثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ نے بتایا کہ اسی ہدف کو مد نظر رکحتے ہوءے حرم مطہر رضوی کے داخلی دروازے باب الجواد پر "ادب و ثقافت" کے عنوان سے بک اسٹور لگایا گیا ہے تاکہ امر اہلبیت کے احیا کو عملی جامعہ پہنایا جا سکے جو کہ آستان قدس رضوی کی علمی وثقافتی آرگنائزیشن کی اہم ذمہ داری ہے۔
"رضوی کتاب" بک اسٹور پر 16 ہزار سے زائد کتابیں رکھی گئی ہیں
آستان قدس رضوی پبلیکیشنز کے منیجنگ ڈائریکٹر حسین سعیدی نے بھی اس موقع پر کہا کہ آستان قدس رضوی کے متولی نے ہمیشہ کتاب اور کتاب خوانی کی ثقافت کو فروغ دینے کے حوالے سے خصوصی تاکید کی ہے اس لئے بہ نشر پبلیکشنز کی جانب سے حرم امام رضا علیہ السلام کے باب الجواد پر بک اسٹور کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں 16 ہزار سے زائد کتب کو رکھا گیا ہے جس میں مک کے مشہور و معروف پبلیکشنز کی کتابیں شامل ہیں ۔
جناب سعیدی نے اس بک اسٹور پر رکھی گئی کتب کےعناوین اور موضوعات کا ذکر کرتے ہوءے کہا کہ دینی و کتب کے ساتھ ساتھ فلسفہ،منطق،آرٹ،تاریخ،انقلاب اسلامی کی بزرگ شخصیات،احادیث کی کتب،ادبیات روایات،داستان کی کتب اور بچوں سے متعلقہ کتابیں رکھی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کتب کے علاوہ سوغات زائرین ے عنوان سے بھی مختلف مصنوعات رکھی گئی ہیں اسی طرح کاشی اور ٹائل کے علاوہ حرم امام رضا علیہ السلام کی فن معماری کے شاہکار فن پارے بھی اس بک اسٹور میں موجود ہیں۔
آستان قدس رضوی پبلیکشن کے منیجنگ ڈائریکٹرنے بتایا کہ یہ بک اسٹور چوبیس گھنٹے زائرین کو خدمات فراہم کرے گا