QR codeQR code

 مشہد مقدس میں حرم مطہر رضوی (ع) میں دہشتگرد کا حملہ

5 Apr 2022 گھنٹہ 22:02

حرم مطہر رضوی کی انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زائرین ، خدام اور حرم مطہر کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تلاش و کوشش کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسے مزید کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 مشہد مقدس میں حرم مطہر رضوی (ع)  کے صحن پیغمبر اعظم (ص) میں ایک دہشت گرد نے دو طالب علموں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک طالب علم شہید اور دوسرا زخمی ہوگيا ہے۔

حرم مطہر رضوی کی انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زائرین ، خدام اور حرم مطہر کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تلاش و کوشش کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسے مزید کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

حرم مطہر رضوی کی انتظامیہ نے حرم مطہر اور طالب علموں پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرم مطہراور طالب علموں پر بزدلانہ  حملے کی تحقیقات اور نتائج کے حصول تک گھناؤنی سازش کا پیچھا کیا جائےگا۔

اطلاعات کے مطابق حملےميں زخمی ہونے والا ایک طالب علم  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہےجبکہ دوسرے طالب علم کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

خبر کا کوڈ: 544512

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/544512/مشہد-مقدس-میں-حرم-مطہر-رضوی-ع-دہشتگرد-کا-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com