QR codeQR code

عصائے موسی ہیکرس گروپ نے صیہونی حکومت کی اسلحہ ساز کمپنیوں کے کیمروں کو ہیک کرلیا

17 Jun 2022 گھنٹہ 11:49

ہیکرس نے صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمھارے بجلی سپلائی سسٹم تک ہماری پہنچ کا یہ معمولی حصہ اور ثبوت ہے تم لوگ جلد ہی اندھیروں میں ڈوب جاؤ گے۔ 


عصائے موسی نامی ہیکرس گروپ نے جس نے اس سے پہلے صیہونی حکومت کی اسلحہ ساز کمپنیوں کے کیمروں کو ہیک کرلیا تھا اس بار صیہونی حکومت کے بجلی سپلائی سسٹم کو ہیک کرلیا ہے

عصائے موسی نامی ہیکرس گروپ نے بدھ کو انگریزی اور عبری زبان میں ایک ویڈیو شیئر کر کے اعلان کیا کہ یہ تو آغاز ہے اس کے بعد تمھیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جائےگا ہم تمھیں سزا دیں گے ، ہمارا مقصد واضح اور ہمارا نشانہ تیر بہ ہدف ہوتا ہے -

ہیکرس نے صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمھارے بجلی سپلائی سسٹم تک ہماری پہنچ کا یہ معمولی حصہ اور ثبوت ہے تم لوگ جلد ہی اندھیروں میں ڈوب جاؤ گے۔ 

اس ہیکرس گروپ نے پہلے بھی صیہونی کمپنیوں کی انٹیلجنس سروسز پر حملہ کرکے ، شناختی کارڈ ، وکیلوں کے دفاتر کے کاغذات اور مالی رپورٹس وغیرہ کو ہیک کرکے انھیں شائع کیا تھا۔ 


خبر کا کوڈ: 553739

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/553739/عصائے-موسی-ہیکرس-گروپ-نے-صیہونی-حکومت-کی-اسلحہ-ساز-کمپنیوں-کے-کیمروں-کو-ہیک-کرلیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com