QR codeQR code

حرم امام رضا علیہ السلام میں 20 زیرتعمیر ترقیاتی منصبوں پر کام جاری

7 Jul 2022 گھنٹہ 14:37

حرم امام رضا علیہ السلام کےصحنوں اور رواقوں میں ٹیکنکل اور نگہداشت کے ادارے کے ذریعے متعدد تعمیراتی اور فن معماری کے منصوبے جاری ہیں جن کےمکمل ہونے سے زائرین کو دی جانے والی خدمات میں اضافہ ہوگا۔


حرم امام رضا علیہ السلام کےصحنوں اور رواقوں میں ٹیکنکل اور نگہداشت کے ادارے کے ذریعے متعدد تعمیراتی اور فن معماری کے منصوبے جاری ہیں جن کےمکمل ہونے سے زائرین کو دی جانے والی خدمات میں اضافہ ہوگا۔

دیگر ترقیاتی منصوبو ں کے ساتھ حرم امام رضا(ع) کے فن تعمیر کی حفاظت ہمیشہ ہی ایک اہم حکمت عملی رہی ہے۔

20 زیرتعمیر ترقیاتی منصبوں پر کام 

حرم مطہر رضوی کے اندرونی اور بیرونی حصے میں ٹائلوں کی مرمت و بحالی اور صحنوں و رواقوں سمیت رفت وآمد کے راستوں کی تعمیراورفرش کی مرمت وغیرہ من جملہ منصوبےہیں جو مختلف ادوار میں  عمل میں آئے اور اس وقت تعمیرات،تنصیب اور فن تعمیر کے20 ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

شیخ بہائی انڈر گراؤنڈ منصوبہ

ٹیکنکل اور نگہداشت  کے ادارے کے سربراہ انجینیئر غفاریان عصا دست نے شیخ بہائی انڈر گراؤنڈ منصوبہ کو حالیہ منصوبوں میں سے اہم ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ میں تقریباً46 ہزار مربع میٹر پر تعمیراتی کام انجام دیا جارہا ہے  جو  تین حصوں یعنی مرکزی،مغرببی اورمشرقی  حصوں پر    مشتمل ہے۔ 

  غفاریان نے بتایا کہ اب تک کے تمام انڈر گراؤنڈمنصوبوں میں ایک فلور نیچے گئے ہیں لیکن اس منصوبہ کے تحت انڈر گراؤنڈ رواق کی تعمیر دو فلور میں ہو گی۔

حرم مطہر امام رضا(ع) کے فرش پر پتھر لگانے کا منصوبہ

انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں میں ایک اہم اقدام بست شیخ طوسی اور بست شیخ طبرسی کے درمیان والے حصے پر پتھر سے فرش کی تعمیر ہے یہ منصوبہ 80 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہے ۔

صحن انقلاب اسلامی کے فرش پر لگے پتھروں کی تبدیلی کا منصوبہ

انہوں نے  موجودہ زیرتعمیر  منصوبوں میں سے صحن انقلاب اسلامی کے فرش پر لگے پتھروں کی تبدیلی کے منصوبہ کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حرم مطہر رضوی کی تمام عمارتوں،تنصیبات اور دیگر سازو سامان کی ایک کارآمد اور مفید مدت ہے اور چونکہ   صحن انقلاب اسلامی کے فرش پر لگے پتھرکی مفید اور کارآمد مدت ختم ہو چکی تھی اس لئے یہ طے پایا کہ صحن انقلاب کے تمام خراب پتھروں کو تبدیل کیا  جائے اور اس منصوبہ کے تحت پہلے سے اچھے پتھر نصب کئے جائیں۔ 

زائرین کرام کی سہولت کے لئے نئی اسکلیٹرز اور لفٹوں کی تنصیب 

حرم امام رضا علیہ السلام کے مختلف حصوں کی لفٹوں اور اسکلیٹرزکی تعمیرات وہ  جملہ اقدامات ہیں جنہیں حرم مطہر کے ادارہ ٹیکنیکل اور نگہداشت کی جانب  سے انجام دیا جائے گا،مذکورہ ادارہ کے سربراہ نے بتایا کہ صحن انقلاب کے جنوبی حصہ میں ایک لفٹ خصوصی طور پر حرم رضوی کے خادموں  کے لئے بنائی جا رہی ہے جس کا   اگلے ہفتہ افتتاح کیا جائے گا، اس کے علاوہ بست شیخ طوسی  کی کفشداری نمبر17 پر عوامی استفادہ کے لئے لفٹ بھی بنائی جا رہی ہے ۔

جناب غفاریان نے بتایا کہ زائرین کی سہولت کےپیش نظر رواق دارالحجہ اور رواق حضرت معصومہ(س) میں دو اسکلیٹرز اور ایک پتھر سے سیٹریاں تعمیر کی جا رہی ہے ،ایک لفٹ صحن پیامبر اعظم(ص) کی پارکینگ میں حرم مطہر رضوی کے خادموں کے لئے بنائی جا رہی ہے۔ 

حرم مطہر رضوی کے صحنوں میں ٹائلوں  کی مرمت کا منصوبہ

انہوں نے بتایا کہ مستقل طور پر حرم مطہر رضوی میں ٹائلوں کی مرمت کا کام انجام دیا جاتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ    اس وقت رواق امام خمینیؒ کی مشرقی دیوار پر ٹائلوں کو دوبارہ لگانے  کا کام جاری ہے،انہوں نے رواق دارلحجہ کے داخلی دروازے کے نقائص کو دور کرنے کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ جدید منصوبہ کے تحت اسلامی طرز پر ٹائلیں نصب کی جا رہی ہیں اور اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ دیواریں،صحن اور داخلی دروازے آپس میں مشابہت  رکھتے ہوں۔

حرم امام رضا(ع) کے مختلف حصہ میں آئینہ کاری کے منصوبوں کا نفاذ

حرم مطہر رضوی کے ٹیکنیکل اور نگہداشت ادارہ کے سربراہ نے  غفاریان نے حرم مطہر کی آئینہ کاری کے منصوبہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دوحصوں میں یعنی حرم کے داخلی اور بیرونی حصے میں تقسیم ہوتا ہے حرم کے بعض داخلی حصوں میں سجاوٹ اورآئینہ کاری وغیرہ    کا   کام جاری ہے اور کوشش یہ کی گئی ہے کہ رواق میں استعمال ہونے والی آئینہ کاری سے مختلف ہو۔

باب الرضا (ع) اور باب الکاظم(ع) پر نئے میوزیم کی تعمیر

جناب غفاریان نے اس سلسلے میں تفصیلات  بتاتے ہوئے  کہا کہ بہت سی قیمتی چیزیں سابقہ میوزیم میں جگہ کی کمی کے باعث مرکزی میویزم کے اسٹور میں بحفاظت رکھی گئ ہیں اسی وجہ سے ہم باب الرضا(ع) اور باب الکاظم(ع) کے درمیان 65 ہزار مربع میٹر پر نیا میوزیم تعمیرکرنا چاہتے ہیں ، فی الحال اس عمارت کے ڈھانچے کا ایک حصہ عمل میں لایا گیا ہے ۔

حرم مطہر رضوی کے ٹیکنیکل اور نگہداشت ادارہ کے سربراہ نے بتایا کہ یہ تمام منصوبے  زائرین امام رضا(ع) کی سہولت کے لئے انجام دیئے جا رہے ہیں۔  

انہوں  نے بتایا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی تاکید پر تمام منصوبوں کے آغاز اور اختتام کا وقت زائرین کو بتا دیا گیا ہے تاکہ تمام افراد زائرین کو دی جانے والی ان سہولیات سے آگاہ رہیں۔ 
 


خبر کا کوڈ: 556594

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/556594/حرم-امام-رضا-علیہ-السلام-میں-20-زیرتعمیر-ترقیاتی-منصبوں-پر-کام-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com