QR codeQR code

ہمیں غدیر کے دن بہترین انداز میں جشن منانا چاہیے

14 Jul 2022 گھنٹہ 18:09

ہمارے ہاں ایامِ شہادت میں بہترین انداز میں عزاداری کی جاتی ہے لیکن اہل بیت علیہم السلام کی خوشی کے ایام میں جس طرح خوشی منانی چاہیے اس طرح نہیں منائی جاتی۔ چونکہ جس طرح عزاداری کے ایام کو منایا جاتا ہے اس طرح غدیر کو نہیں منایا جاتا۔


 حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے ایران کے شہر شیراز میں حرم حضرت شاہ چراغ کے مدرسہ علمیہ میں منعقدہ مبلغین کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مومنین کی خصوصیات بیان کرنے کے دوران کہا: اہل بیت علیہم السلام کی خوشی میں خوشی اور ان کے غم میں غمگین ہونا مومن کی خصوصیات میں سے ہے۔

انہوں نے کہا: ہمارے ہاں ایامِ شہادت میں بہترین انداز میں عزاداری کی جاتی ہے لیکن اہل بیت علیہم السلام کی خوشی کے ایام میں جس طرح خوشی منانی چاہیے اس طرح نہیں منائی جاتی۔ چونکہ جس طرح عزاداری کے ایام کو منایا جاتا ہے اس طرح غدیر کو نہیں منایا جاتا۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: اہل بیت علیہم السلام کی خوشی کے ایام منانے کے متعلق بہت ساری روایات ہیں۔ پس ہمیں غدیر کے دن بہترین انداز میں جشن منانا چاہیے۔

انہوں نے صوبہ فارس کے مبلغین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ممبر پر اپنی گفتگو کو مختصر کیا کریں۔

انہوں نے کہا: زیادہ مطالعہ زیادہ گفتگو کا باعث نہیں بننا چاہیے۔ پس گفتگو مختصر ہونی چاہیے تاکہ لوگ تھک نہ جائیں اور آپ کی گفتگو کا اثر بھی زیادہ ہو۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کہا: تمام بزرگ علماء اکٹھے بھی ہو جائیں تو پھر بھی امام معصوم علیہ السلام کے مقام تک کوئی نہیں پہنچ سکتا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا ہے "میں حضرت علی علیہ السلام کے قدموں کی خاک بھی نہیں ہوں"۔ امام معصوم علیہ السلام قسم کھا کر فرماتے ہیں "غدیر؛ عاشور اور اربعین حسینی سے زیادہ اہم ہے۔ البتہ ہم یہ نہیں کہتے کہ ان کو اہمیت نہ دیں لیکن یاد رہے کہ "غدیر مقدم ہے"، غدیر زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا: مسئلہ ولایت کا نماز اور حجاب سے مقایسہ نہیں کیا جاسکتا۔ ولایت، اصول دین میں سے ہے اگر ولایت کا احیا ہو جائے تو تمام برائیاں برطرف ہو جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 557499

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/557499/ہمیں-غدیر-کے-دن-بہترین-انداز-میں-جشن-منانا-چاہیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com