QR codeQR code

شام نے کیمیایی ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ کے کنونش کے تحت اپنے وعدوں کو پوری کیا

21 Jul 2022 گھنٹہ 11:54

ایران، کیمیایی ہتھیاروں کے سب سے بڑے ممالک کا شکار ایک ملک کے طور پر کسی بھی جگہ پر اور کسی بھی صورتحال میں اور کسی بھی فرد کیجانب سے کیمیایی ہتھیاروں کے استعمال کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔


 اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مشن کی نائب سربراہ اور خاتون سفیر "زہرا ارشادی" نے کہا کہ شام کیجانب سے کیمیایی ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ کے کنونشن کے فریم ورک کے اندر اپنے کیے گئے وعدوں پر اترنے کے تعاون کے پیش نظر توقع کی جاتی ہے کہ سلامتی کونسل، اپنے اجلاسوں کو شامی حکومت کیخلاف بے بنیاد دعووں کے دھراؤ پر مختص نہ کرے۔

 اقوام متحدہ میں تعینات ایرانی مشن ک نائب سربراہ اور خاتون سفیر زہرا ارشادی نے بدھ کے روز شام سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ ایران، کیمیایی ہتھیاروں کے سب سے بڑے ممالک کا شکار ایک ملک کے طور پر کسی بھی جگہ پر اور کسی بھی صورتحال میں اور کسی بھی فرد کیجانب سے کیمیایی ہتھیاروں کے استعمال کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام نے کیمیایی ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ کے کنونش کے تحت اپنے وعدوں کو پوری کرنے کی تمام تر کوششیں کی ہیں اور اس تنظیم کے تکنیکی سیکرٹریٹ سے تعاون میں دلچسبی کا اظہار کرلیا ہے۔

ارشادی نے کہا کہ اس تنظیم کے بعض رکن ممالک نے شام کے کیمیایی ہتھیاروں کے کیس کو سیاسی رنگ دیا ہے اور کیمیائی ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ تنظیم کیجانب سے شام کیجانب سے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی تصدیق میں رکاوٹ ڈالی ہے؛ وہ تصدیق جو شام سے تعمیری مذاکرات کا باعث بن سکتی ہو۔


خبر کا کوڈ: 558416

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/558416/شام-نے-کیمیایی-ہتھیاروں-کی-عدم-پھیلاؤ-کے-کنونش-تحت-اپنے-وعدوں-کو-پوری-کیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com