QR codeQR code

قدس اور مغربی کنارے میں دو ہفتوں میں 50 عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا

20 Aug 2022 گھنٹہ 21:42

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق متواتر رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان تباہیوں کے نتیجے میں 55 فلسطینی شہری جن میں 28 بے گھر بچے بھی شامل ہیں اور 220 دیگر افراد بھی متاثر ہوئے۔


اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے رابطہ برائے مقبوضہ علاقوں (OCHA) نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران بیت المقدس اور مغربی کنارے میں 50 عمارتوں کو تباہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق متواتر رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان تباہیوں کے نتیجے میں 55 فلسطینی شہری جن میں 28 بے گھر بچے بھی شامل ہیں اور 220 دیگر افراد بھی متاثر ہوئے۔

اس بین الاقوامی تنظیم نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت عموماً تعمیراتی اجازت نامے نہ ہونے کے بہانے فلسطینیوں کے مکانات کو تباہ کرتی ہے۔ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ اگر فلسطینی اپنی زمین پر تعمیرات کا اجازت نامہ مانگتے ہیں تو صیہونی حکومت انہیں ایسا اجازت نامہ جاری نہیں کرتی ہے۔

اوچا نے یہ بھی بتایا کہ تباہ شدہ عمارتوں میں سے 12 عمارتیں غیر ملکی امداد سے تعمیر کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 562265

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/562265/قدس-اور-مغربی-کنارے-میں-دو-ہفتوں-50-عمارتوں-کو-مسمار-کر-دیا-گیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com