چھتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور انکے فرزند ارجمند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارک باد پیش کی۔
انہون نے کہا کہ دین اسلام پر توجہ کے زریعے ہم اس نتیجے تک پہنچ سکتے ہیں کہ اسلام بنی نوع انسان کی تمام تر ضرورتوں کو ہورا کرسکتا ہے اور آج کا انسان جدا پر توکل کرکے سعادت اور کمال کو حاصل کرسکتا ہے۔
آیت اللہ رئیسی نے مزید فرمایا کہ اسلام تمام تر مغربی اور مشرقی یلغاروں کے مقابلے میں انسانیت کی تمام تر ضرورتوں کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا یے اور دین کی طرف جاہلانہ زاویہ نگاہ کا سعادتمندانہ زندگی سے کوئی ربط نہیں ہے۔
آیت اللہ رئیسی نے مزید کہا کہ یہ نشست عالم اسلام کی تمام برجستہ شخصیات کے مشترکہ نقطہ نظر کے ادارک کا سبب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا ادراک انتہائی ضروری ہے کہ عالم اسلام میں دینی مبنا اور اقدار کی بنیاد پر کتنا عظیم سرمایہ دین داروں اور معتمدین کے عنوان سے موجود ہے۔