QR codeQR code

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے 1862 قیدیوں کی سزاؤں میں معافی

13 Oct 2022 گھنٹہ 19:52

 قائد اسلامی انقلاب نے نبی پاک (ص) اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں میں سزا پانے والے 1862 قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی درخواستوں کی منظوری دی۔

قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ربیع الاول مہینے کی آمد اور حضرت محمد مصطفی صلی‌الله علیه و آله و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں میں سزا پانے والے 1862 قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی درخوستواں کی منظوری دی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ "غلامحسین محسنی اژہ ای" نے سپریم لیڈر سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی؛ مرکزی کمیشن نے 1862 افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافی کے شرائط کی معلومات فراہم کی تھیں جنھیں قائد انقلاب کی خدمت میں پیش کیا گیا۔

 حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کی توثیق کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔

خبر کا کوڈ: 569239

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/569239/رہبر-انقلاب-اسلامی-کی-جانب-سے-1862-قیدیوں-سزاؤں-میں-معافی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com