QR codeQR code

سید محمد علی آل ہاشم کی فرانسیسی میگزین کی مذمت

10 Jan 2023 گھنٹہ 17:29

ہم اس استکبار اور صیہونیت سے متعلق اشاعت کی مذمت کرتے ہیں اور مرجعیتِ دینی اور رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔


حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد علی آل ہاشم نے پیر کی شام حوزہ اور یونیورسٹی کی خواتین اساتید اور طالبات کے اجتماع میں فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے مرجعیت کی توہین پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا: ہم اس استکبار اور صیہونیت سے متعلق اشاعت کی مذمت کرتے ہیں اور مرجعیتِ دینی اور رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ملت ایران کے مقدسات کی یہ توہین جمہوری اسلامی ایران کے مقابلے میں استکباری محاذ کی بے بسی اور ناتوانی کو ظاہر کرتی ہے اور اس طرح کے مذموم اور اوچھے ہتھکنڈوں سے انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خلاف اپنے شدید کینے اور بغض کا اظہار کیا ہے۔

امام جمعہ تبریز نے اس مضحکہ خیز اشاعت کے اقدام طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ اقدام ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے سلسلے میں فرانسیسی شکست کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا: یہ فرانسیسی میگزین پہلے سے آسمانی مذاہب اور انبیاء الہی کی توہین کی ایک شرمناک تاریخ رکھتا ہے اور فرانسوی حکومت بھی آزادیٔ اظہار کے دعوے کے بہانے خود دوسرے ممالک کے مقدسات کی توہین کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 579974

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/579974/سید-محمد-علی-آل-ہاشم-کی-فرانسیسی-میگزین-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com