>> تقريب خبررسان ايجنسی (TNA) - مصر، سوڈان، فلسطین اور لیبیا کے متعدد علماء کا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ - پرنٹ کریں

QR codeQR code

مصر، سوڈان، فلسطین اور لیبیا کے متعدد علماء کا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

11 Jan 2023 گھنٹہ 13:46

مسلم ممالک کے ان علماء نےکابل میں ایک پریس کانفرنس میں عالم اسلام کے ممالک سے کہا کہ وہ طالبان گروہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کریں اور طالبان کی حکومت کو تسلیم کریں۔


مصر، سوڈان، فلسطین اور لیبیا کے متعدد علماء نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مسلم ممالک کے ان علماء نےکابل میں ایک پریس کانفرنس میں عالم اسلام کے ممالک سے کہا کہ وہ طالبان گروہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کریں اور طالبان کی حکومت کو تسلیم کریں۔

انہوں نے امریکہ سے یہ بھی کہا کہ وہ افغانستان کے منجمد ذخائر اس ملک کے معاشی مسئلے کو حل کرنے کے لیے جاری کرے۔ یہ علماء اس ہفتے کے شروع میں کابل گئے تھے اور طالبان حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔

ان لوگوں نے طالبان گروپ کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ اسلامی ممالک نے طالبات کی جانب سے لڑکیوں کے لیے یونیورسٹیاں بند کرنے کے فیصلے کو اسلامی احکامات کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے اسلامی اقدار کے منافی قرار دیا۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت کو قائم ہوئے تقریباً ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب تک کسی ملک یا بین الاقوامی ادارے نے اس حکومت کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 580070

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/580070/مصر-سوڈان-فلسطین-اور-لیبیا-کے-متعدد-علماء-کا-طالبان-کی-حکومت-کو-تسلیم-کرنے-مطالبہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com