QR codeQR code

اسرائیلی پولیس نے اردنی سفیر کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا

17 Jan 2023 گھنٹہ 19:50

 غسان المجالی منگل کے روز باب الاسباط سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے لیکن صہیونی پولیس نے اس کی مخالفت کی۔


اسرائیلی پولیس نے تل ابیب میں اردنی سفیر کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

 غسان المجالی منگل کے روز باب الاسباط سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے لیکن صہیونی پولیس نے اس کی مخالفت کی۔

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مسجد الاقصی سے دور ان کے اقدام پر اعتراض کرنے والے المجالی کی توہین کی۔

اردنی حکومت نے ابھی تک اس توہین پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

صہیونی ٹی وی چینل 12 کے رپورٹر نے لکھا: پولیس کے اس اقدام کے یقینی طور پر سیاسی نتائج برآمد ہوں گے۔

اردن اور صیہونی حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق اردنی حکومت مسجد الاقصیٰ کی متولی ہے۔


خبر کا کوڈ: 580850

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/580850/اسرائیلی-پولیس-نے-اردنی-سفیر-کو-مسجد-اقصی-میں-داخل-ہونے-سے-روک-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com