سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے یورپی پارلیمنٹ کے حالیہ اقدام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ اپنی غلطیوں کو نہیں دہرائے، اگرچہ یورپ اور امریکہ ظالم اور مظلوم، شہید اور قاتل کی جگہ بدلنے کے عادی ہیں۔
یہ بات جنرل حسین سلامی نے ہفتہ کے روز ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی۔
انہوں نے بتایاکہ اگر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، شہید سلیمانی کی سربراہی میں قدس فورس کی کوششیں نہ ہوتیں تو امریکیوں کا پیدا کردہ دہشت گردی کا آتش فشاں یورپیوں تک پھیل جاتا تھا اورآج یورپ کا امن و سلامتی تباہ ہوتی تھی۔
جنرل سلامی نے کہا کہ جیسا کہ ٹرمپ نے کہا "اوباما دہشت گردی کے خالق تھے اور اس نے پہلی بار اسلامی سرزمین میں یہ رجحان پیدا کیا"، لیکن یہ آگ یورپ کی سرحدوں پر تھی اور یورپ پر قابو نہ ہونے کی صورت میں تو دہشتگردی تمام یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی تھی ۔ لیکن یورپیوں اور امریکیوں کی عادت ہے کہ وہ ہمیشہ جلاد اور شہید، ظالم اور مظلوم کی جگہ بدل دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپ نے خود کو دو بار عالمی جنگ میں ڈالا اور آج گزشتہ جنگوں کے کھنڈرات پر ایک نیا یورپ تشکیل پا چکا ہے، یورپ نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا اور یورپ سوچتا ہے کہ ایسے بیانات سے وہ بڑی ایمان، بھروسے، طاقت اور ارادے سے بھرے فوج(سپاہ ) کو تباہ کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ یورپی اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کے روز سپاہ پاسداران کو دہشت گرد گروپ کے طور پر نامزد کرنے کے لیے مجوزہ ترمیم پر خطرناک بدعت میں ووٹ دیا۔598 یورپی نمائندوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، 9 نمائندوں نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 31 نے حصہ نہیں لیا۔