QR codeQR code

ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعلقات آئے دن ترقی کر رہے ہیں

23 Jan 2023 گھنٹہ 21:45

سید ابراہیم رئیسی نے پیر کو روسی فیڈریشن کی وفاقی اسمبلی کے ریاستی ڈوما کے چیئرمین "ویاچسلاو والودین" سے ایک ملاقات میں کہا دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹیشن کے مختلف شعبوں میں متنوع اور بے شمار صلاحیتیں ہیں، جنہیں تعاون کو وسعت دینے کے لیے فعال کیا جا سکتا ہے۔


ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک روس کیساتھ معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کا خواہاں ہے اور دونوں فریقوں کی صلاحیتیں ایک دوسرے کی تکمیل کر سکتی ہیں اور ان کے استعمال سے دونوں ممالک کے مفادات فراہم کرنے کے علاوہ علاقائی فوائد بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی نے پیر کو روسی فیڈریشن کی وفاقی اسمبلی کے ریاستی ڈوما کے چیئرمین "ویاچسلاو والودین" سے ایک ملاقات میں کہا کہ ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعلقات آئے دن ترقی کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، ٹرانزٹ اور ٹرانسپورٹیشن کے مختلف شعبوں میں متنوع اور بے شمار صلاحیتیں ہیں، جنہیں تعاون کو وسعت دینے کے لیے فعال کیا جا سکتا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک روس کیساتھ معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کا خواہاں ہے اور دونوں فریقوں کی صلاحیتیں ایک دوسرے کی تکمیل کر سکتی ہیں اور ان کے استعمال سے دونوں ممالک کے مفادات فراہم کرنے کے علاوہ علاقائی فوائد بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

در این اثنا روسی فیڈریشن کی وفاقی اسمبلی کے ریاستی ڈوما کے چیئرمین نے علاقائی اور ہمسایہ تعلقات کی مضبوطی سے متعلق صدر رئیسی کے موقف کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کا باعث قرار دیا اور کہا کہ روسی فیڈریشن بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے کے بارے میں یہی نقطہ نظر اور رائے رکھتی ہے اور ہمارا ایجنڈا دونوں ممالک کے سربراہان کی مرضی کی بنیاد پر تعاون کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔


خبر کا کوڈ: 581578

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/581578/ایران-اور-روس-کے-درمیان-اقتصادی-تعلقات-آئے-دن-ترقی-کر-رہے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com