QR codeQR code

عوام اور حکام کے درمیان ہم آہنگی ایک بار پھر فتح کے دروازے کھول رہی ہے

25 Jan 2023 گھنٹہ 21:35

صوبہ زنجان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انٹیلی جنس نے کہا کہ دشمن ایران کی عوام اور حکام کے اتحاد و یکجہتی کے سامنے بے بس ہو چکا ہے اور دشمن کی ہر سازش عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔


 ایران کے وزیر انٹیلی جنس حجت الاسلام سید اسماعیل خطیب نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت سے منسلک دہشت گرد نیٹ ورک کے 12 ارکان کو ایران میں گرفتار کیا گیا ہے۔

صوبہ زنجان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انٹیلی جنس نے کہا کہ دشمن ایران کی عوام اور حکام کے اتحاد و یکجہتی کے سامنے بے بس ہو چکا ہے اور دشمن کی ہر سازش عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن عالمی میڈیا وار شروع کرکے ایران کی عوام کو اسلامی نظام سے مایوس کرنا چاہتا ہے لیکن عوام اور حکام کے درمیان ہم آہنگی ایک بار پھر فتح کے دروازے کھول رہی ہے۔

وزیر انٹیلی جنس نے حالیہ فسادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی بصیرت قیادت کے رہنما اصولوں اور عوام کی یکجہتی کے نتیجے میں ہم بحران سے باہر آئے اور آج سلامتی کے نتیجے میں ہمیں مضبوط قومی خودمختاری حاصل ہے۔

حجۃ الاسلام سید اسماعیل خطیب نے کہا کہ انقلاب کے فوراً بعد دشمن اسلامی جمہوری نظام کو برباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے، وہ اپنی دشمنی سے باز نہیں آنے والا، وہ روزانہ نئی سازشیں کر رہا ہے۔

وزیر انٹیلی جنس نے پکڑے گئے افراد کے مذموم عزائم کے بارے میں انکشاف کیا کہ وہ ملک کے اندر کئی مقامات پر تخریبی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے اور ان کے تار اسرائیل سے جڑے ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 581809

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/581809/عوام-اور-حکام-کے-درمیان-ہم-آہنگی-ایک-بار-پھر-فتح-دروازے-کھول-رہی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com