QR codeQR code

ایرانی وزیر خارجہ اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فون رابطہ

14 Mar 2023 گھنٹہ 14:50

اس ٹیلی فونک گفتگو میں روسی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا اور فریقین نے طویل مدتی تعاون کے جامع معاہدے کے حوالے سے اپنے تازہ ترین خیالات پر گفتگو کی۔

روسی وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا۔

یہ بات سرگئی لاوروف نے گزشتہ روز ایرانی ہم منصب کے ساتھ ایک فون کال میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں روسی وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا اور فریقین نے طویل مدتی تعاون کے جامع معاہدے کے حوالے سے اپنے تازہ ترین خیالات پر گفتگو کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے شام اور ترکی کے درمیان مسائل کے حل کے لیے چار فریقی اجلاس (ایران، روس، ترکی اور شام) کے انعقاد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یوکرائنی بحران کے حوالے سے کہا کہ ایران کا اصولی موقف سیاسی حل اور بات چیت پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

فریقین نے ایران اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر کا کوڈ: 587045

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/587045/ایرانی-وزیر-خارجہ-اور-روسی-کے-درمیان-ٹیلی-فون-رابطہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com