QR codeQR code

امریکی دہری شہریت والے قیدیوں کی رہائی کے لیے تہران کے ساتھ واشنگٹن کا رابطہ جاری ہے

14 Mar 2023 گھنٹہ 19:55

 امریکہ ایران میں زیر حراست امریکی قیدیوں کو جلد از جلد رہا کرنے کے لیے ایران کے ساتھ بات چیت اور رابطے کو جاری رکھےگا۔


امریکی قومی سلامتی کے مشیر  نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دہری شہریت والے قیدیوں کی رہائی کے لیے تہران کے ساتھ واشنگٹن کا رابطہ جاری ہے۔

یہ بات جیک سلیوان نے پیر کے روز ایران میں دوہری شہریت والے قیدیوں کے بارے میں کہی۔

 امریکہ ایران میں زیر حراست امریکی قیدیوں کو جلد از جلد رہا کرنے کے لیے ایران کے ساتھ بات چیت اور رابطے کو جاری رکھےگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی ڈیل نہیں ہے اور "آخری چیز جو ہم کرنا چاہتے ہیں وہ امریکی خاندانوں جو اپنے پیاروں کا انتظار کر رہے ہیں، کو جھوٹی امید دینا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اتوار کے روز کہا کہ ایران اور امریکہ قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں اور اگر امریکہ کی جانب سے سب کچھ ٹھیک ہوئے تو ہم مختصر مدت میں قیدیوں کے تبادلے کا مشاہدہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 587071

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/587071/امریکی-دہری-شہریت-والے-قیدیوں-کی-رہائی-کے-لیے-تہران-ساتھ-واشنگٹن-کا-رابطہ-جاری-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com