QR codeQR code

حرم امام رضاؑمیں40 ہزارطلباء وطالبات کے لئے ’’جشن تکلیف‘‘ کی تقاریب کا انعقاد 

15 Mar 2023 گھنٹہ 9:44


حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ ’’آستان قدس رضوی‘‘ کے علمی و تبلیغی مراکز کے سربراہ نے بتایا کہ رواں شمسی سال 1401 کے دوران چالیس ہزار طلباء و طالبات نے حرم امام رضا(ع) میں ’’جشن تکلیف‘‘ منایا۔ 

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جشن تکلیف ان بچوں اور بچیوں کے لئے منایا جاتا ہے جن پر نماز اور دیگر فرائض کی ادائیگی واجب ہوجاتی ہے ۔ 

آستان قدس رضوی کے علمی و تبلیغی مراکز کے سربراہ جناب علی پایاب نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں شمسی سال کے آغاز سے اب تک بچیوں کے لئے ’’پرواز پروانہ ھا‘‘ پروگرامز اور بچوں کے لئے ’’ شوق وصال‘‘ پروگرامزکے تحت  بالغ ہونے والے بچوں اور بچیوں کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام میں جشن کا اہتمام کیا گیا۔ 

انہوں نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ شعبا ن المعظم کی مختلف مناسبتوں پر حرم امام رضا(ع) میں’’جشن تکلیف‘‘ کے پروگراموں میں شرکت کے لئے بہت زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں اور ان  جشنوں کو خصوصی طور پر رواق دارالمرحمہ میں منعقد کیا گیا۔ 

جناب پایاب نے ان جشنوں میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شعبان المعظم کے آغاز سے پندرہ شعبان تک  روزانہ 800 سے 1000 نوجوان بچوں اور بچیوں نے جشن تکلیف میں شرکت فرمائی۔ 
آستان قدس رضوی کے علمی و تبلیغی  مراکز کے سربراہ نے کہا کہ شعبان المعظم میں مجموعی طور پر 13ہزار افراد نے شرکت فرمائی اور’’جشن تکلیف‘‘ کا آخری پروگرام ’’پرواز پروانہ ھا‘‘ کے عنوان سے پندرہ شعبان کو منعقد کیا گیا۔  

انہوں نے مزید یہ بتایا کہ ’’جشن تکلیف‘‘ کے پروگراموں میں شرکت کرنے والے افراد نے پروگرام میں شرکت سے پپلے امام رضا(ع) کے متبرک دسترخوان سے کھانا تناول فرمایا اور اس کے بعد مختلف پروگراموں جیسے دو رکعت نماز پڑھنے کی تعلیم اورمختلف مقابلہ جات میں شرکت فرمائی۔  

جناب پایاب کا کہنا تھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ملکی سطح پر ’’جشن تکلیف‘‘ کے تمام پروگراموں میں حرم امام رضا(ع) میں ہونے والے پروگرامز مقبول ترین تھے،انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کرام اور والدین اپنے طلباء اور فرزندان کو جشن تکلیف کے پروگراموں میں شرکت دلانے کے لئے حرم امام رضا(ع) کے شعبہ کبوترانہ سے رابطہ کر کے ان پروگراموں میں شرکت کی درخواست درج کروا سکتے ہیں۔ 

 


خبر کا کوڈ: 587099

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/587099/حرم-امام-رضا-میں40-ہزارطلباء-وطالبات-کے-لئے-جشن-تکلیف-کی-تقاریب-کا-انعقاد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com