QR codeQR code

چینی صدر کے آئندہ دورہ ماسکو کے وقت اور تفصیلات جاری

17 Mar 2023 گھنٹہ 22:20

روسی صدارتی محل کریملن نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چینی صدر شی جن پنگ 20 مارچ کو دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچیں گے۔


روسی حکومت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے چینی صدر کے آئندہ دورہ ماسکو کے وقت اور تفصیلات جاری کیں۔

روسی صدارتی محل کریملن نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چینی صدر شی جن پنگ 20 مارچ کو دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچیں گے۔

بیان میں آیا ہے کہ ولادیمیر پوٹن اور شی جن پنگ ماسکو میں جامع شراکت داری اور اسٹریٹجک تعاون کی ترقی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس ملاقات میں چین اور روس کے درمیان اہم دستاویزات اور دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

کریملن کے بیان کے بعد چینی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کی تفصیلات کا اعلان کیا۔

چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ چین کے صدر کا دورہ روس دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک اہداف کے مطابق ہے اور اس سے یوریشین اقتصادی یونین کو تقویت ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 587367

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/587367/چینی-صدر-کے-آئندہ-دورہ-ماسکو-وقت-اور-تفصیلات-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com