QR codeQR code

مشہد مقدس میں بین الاقوامی قرآن و عترت نمائش کا افتتاح

28 Mar 2023 گھنٹہ 11:12

یہ نمائش حرم امام رضا علیہ السلام کے باب الجواد(ع) دروازے پر منعقد کی گئی ہے جو31مارچ2023 تک ہر روز شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک زائرین و مجاورین کے لئے کھلی رہے گی۔ 


ماہ مبارک رمضان کے تیسرے دن حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی موجودگی میں16 ویں بین الاقوامی قرآن وعترت نمائش کا حرم امام رضا(ع) میں افتتاح کیا گیا۔ 
 
یہ نمائش حرم امام رضا علیہ السلام کے باب الجواد(ع) دروازے پر منعقد کی گئی ہے جو31مارچ2023 تک ہر روز شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک زائرین و مجاورین کے لئے کھلی رہے گی۔ 

اس بین الاقوامی قرآن و عترت نمائش کا سلوگن ’’قرآن،خاندان اور زندگی‘‘ ہے ، صوبہ خراسان رضوی کی150 قرآنی انجمنوں نے اپنی اپنی مصنوعات پیش کرنے کے لئے 150 اسٹال لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ 

قرآن و عترت نمائش کو مستقل طور پر جاری رکھنے کے مواقع 

صحافیوں کی موجودگی میں قرآن و عترت نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے متولی نے نمائش کا انعقاد کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کے جوار میں اس نمائش کے انعقاد سے روحانی و معنوی ماحول میں اضافہ ہوا ہے  میں تمام زائرین اور مجاورین کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے اہلخانہ کے ساتھ اس نمائش کو ضرور دیکھیں۔ 

حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے صوبہ خراسان رضوی اور مشہد مقدس میں قرآنی سرگرمیوں کے بہترین مواقع پائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی سرگرمیاں اپنی وسعت،اہمیت اور مقام و منزلت کی وجہ سے ایک مستقل نمائش میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور اس مسئلے پر غور کیا جا سکتا ہے ۔ 

’’رواق خدمت‘‘ کے عنوان سے نمائش کا افتتاح 

حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی موجودگی میں بین الاقوامی نمائش قرآن و عترت کے ساتھ ’’رواق خدمت‘‘ نمائش کا بھی افتتاح کیا گیا ہے، ’’رواق خدمت‘‘ نمائش میں حرم امام رضا(ع) کی تاریخ ،حرم  امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی کی تأسیس اورآستان قدس رضوی کی خدمات اور اہم اقدامات کی مختلف تصویری رپورٹس پیش کی گئی ہیں۔ 

زائرین و مجاورین اس نمائش کا وزٹ کر کے آستان قدس رضوی  کی آرگنائزیشنز اورفاؤنڈیشنز اور دیگر اداروں کے بارے میں جاننے کے ساتھ خادموں اور اعزازی خادموں کی جانب سے زائرین کو دی جانے والی سہولیات،ثقافتی ،سماجی اور اقتصادی سرگرمیوں کو جان سکتے ہیں۔  


خبر کا کوڈ: 588334

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/588334/مشہد-مقدس-میں-بین-الاقوامی-قرا-ن-عترت-نمائش-کا-افتتاح

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com