QR codeQR code

زائرین اور مجاورین ؛ حرم امام رضا(ع) کے بابرکت دسترخوان پر مہمان

30 Mar 2023 گھنٹہ 9:18


ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے ایک بار پھر سے حرم امام رضا(ع) کے خادموں کو روزے داروں کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا اور زائرین و مجاورین کو حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے بابرکت دستر خوان پر مہمان بننے کی سعادت نصیب ہوئی ہے ۔ 

حرم امام رضا(ع) کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حرم امام رضا(ع) کے خدام  حرم  مطہر میں     زائرین  اور  مجاورین کی   پذیرائی کرنے کے علاوہ مشہد مقدس کے مضافات میں بھی متبرک کھانا تقسیم کرنے کے فرائض انجام رہے ہیں۔  

ہر رات حضرت امام رضا(ع) کے مہمانسرا میں زائرین و مجاورین کی پذیرائی 

 امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی  انتظامیہ  کے سربراہ  اعلی مصطفیٰ فیضی نے بتایا کہ ہر روز افطار کے وقت  حرم  کے مہمانسرا میں تقریباً ساڑھے چار ہزار زائرین کی متبرک کھانے سے پذیرائی کی جاتی ہے ۔ 

اکرام رضوی کے عنوان سے رواق حرعاملی میں سفرہ افطار کا اہتمام 

مصطفی فیضی  نے بتایا  کہ     ماہ مبارک رمضان کے پانچویں روز سے امام رضا(ع) کی نورانی بارگاہ کے رواق حر عاملی میں سفرہ اکرام کے عنوان سے   افطاری  کے دستر خوان  کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں ہر رات دو ہزار روزہ دار امام علیہ السلام کے بابرکت اور متبرک دسترخوان پر افطار کرتے ہیں۔  

 افطار ی  کے  بارہ   لاکھ پیکٹس    کی تقسیم 
 
حرم امام رضا(ع)  کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ    مصطفیٰ فیضی نے حرم مطہر رضوی میں افطاری  کے   پیکٹس کی  تقسیم    کے  بارے میں     کہا کہ حضرت امام علی رضا(ع) کی نورانی بارگاہ میں نمازیوں میں افطاری کے  پیکٹس تقسیم کرنے کا مقصد زائرین و مجاورین کی بہتر انداز میں میزبانی  وپذیرائي ہے یہ منصوبہ تین ماہ مبارک رمضان سے شروع کیا گیا اور ماہ مبارک رمضان کے آخر تک یہ سلسلہ جاری رہے گا، اس منصوبے کے تحت ہر رات نماز مغربین کے فوراً بعد مجموعی طور پر بارہ لاکھ افطاری  کے  پیک زائرین و مجاورین میں تقسیم کئے جاتے ہیں۔  

انہوں نے بتایا کہ اس افطار ی پیک میں کھجور،دودھ اور کیک شامل ہیں جنہیں ماہ رمضان المبارک کے لئے خصوصی طور پر بنائے گئے ڈبوں میں پیک کیا جاتا  ہے ۔  

مصطفی  فیضی نے حرم امام رضا(ع) کے علاوہ دیگر مقامات پر تقسیم کئے جانے والے متبرک کھانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام رضا(ع) کے روزہ دار زائرین و مجاورین کی زیادہ سے زیادہ پذیرائی کے مقصد سے مشہد مقدس کے مضافات اور زائرین کے قیام کے مقامات پر متبرک کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ پانچ ماہ مبارک رمضان سے شروع کیا گیا ہے ہر رات ان مقامات پر تین ہزار کھانے جنہیں امام رضا(ع) کے مہمانسرا میں تیار کیا گیا ہے حرم رضوی کے خادموں کے توسط سے تقسیم کئے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ اس منصوبے کے تحت حرم امام رضا(ع) کے خدام متبرک کھانے کا دعوت نامہ مشہد مقدس کے مضافات میں زائرین و مجاورین کے درمیان تقسیم کرتے ہیں تاکہ امام رضا(ع) کی نورانی بارگاہ کے زائرین؛ سلطان خراسان شہنشاہ عرب و عجم کے بابرکت اور متبرک دسترخوان سے مستفیض ہو سکیں ۔ 
اہم الفاظ: ، ،،،،،افطاری


خبر کا کوڈ: 588503

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/588503/زائرین-اور-مجاورین-حرم-امام-رضا-ع-کے-بابرکت-دسترخوان-پر-مہمان

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com